خزینۃ الدعا — Page 103
خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 52 مناجات رسُول الله اللہ کے سوا کسی کو کوئی قوت یا طاقت حاصل نہیں۔اے اللہ ! ہم تیری پناہ میں آتے ہیں۔اس بات سے کہ ہم کوئی لغزش کھائیں یا گمراہ ہوں یا ( کسی پر ظلم کریں یا ہم پر ظلم کیا جائے یا ہم جہالت یا نا فرمانی کی کوئی بات کریں یا ہمارے خلاف جہالت کی جائے۔گھر میں داخل ہونے کی دُعا حضرت ابو مالک اشعری بیان کرتے ہیں کہ جب آدمی گھر میں داخل ہو تو یہ دُعا پڑھے پھر گھر والوں کو سلام کہے۔اَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ خَيْرَ الْمَوْلِج ، وَ خَيْرَ الْمَخْرَجِ بِسْمِ اللَّهِ وَ لَجْنَا وَ بِسْمِ اللهِ خَرَجْنَا ، وَعَلَى اللهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا۔(ابوداؤ د کتاب الادب باب ما يقول اذادخل بيته ) ترجمہ: اے اللہ ! میں تجھ سے گھر میں داخل ہونے اور نکلنے کی بھلائی اور خیر طلب کرتا ہوں۔اللہ کے نام کے ساتھ ہم ( گھر میں ) داخل ہوئے اور اللہ کے نام کے ساتھ ہم ( گھر سے نکلے اور اللہ پر جو ہمارا رب ہے ہم نے تو کل کیا۔بازار جانے کی دُعا حضرت بریدہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ جب بازار میں داخل ہوتے تو یہ دعا کرتے تھے:۔اللَّهُمَّ إِنِّى أَسْأَلُكَ خَيْرَ هذِهِ السُّوقِ وَخَيْرَ مَا فِيْهَا وَأَعُوْذُ بِكَ مِنْ شَرِّهَا وَ شَرِّ مَا فِيهَا اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ أَنْ أَصِيْبَ فِيهَا يَمِينًا فَاجِرَةً أَوْ صَفَقَةٌ خَاسِرَةٌ (كتاب الدعاء للطبرائی جلد ۲ صفحہ ۱۱۶۸) اے اللہ ! میں تجھ سے اس بازار اور جو اس کے اندر ہے اس کی بھلائی کا طلبگار ہوں۔اور میں اس (بازار) اور جو کچھ اس میں ہے اس کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں۔اے اللہ! میں اس بات سے بھی تیری پناہ میں آتا ہوں کہ ( بازار میں ) کوئی جھوٹی قسم کھاؤں یا گھاٹے والا سودا کروں۔104