خزینۃ الدعا

by Other Authors

Page 101 of 267

خزینۃ الدعا — Page 101

خَزِينَةُ الدُّعَاءِ 50 50 مناجات رسُول الله دودھ پینے کی دُعا حضرت عبد اللہ بن عباس کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے ہمیں دودھ پلا کر فرمایا جسے اللہ تعالی دودھ پلائے وہ یہ دُعا کرے:۔اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيْهِ وَزِدْ نَا مِنْهُ - ترندی کتاب الدعوات باب ما يقول اذا اكل الطعام ) ترجمہ:- اے اللہ ! ہمارے لئے اِس میں برکت ڈال دے اور اس میں ہمیں بڑھا۔نیا کپڑا پہننے کی دُعائیں ی حضرت ابوسعید خدری بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ جب نیا کپڑا پہنتے تو اُس کپڑے یعنی قمیص ، چادر یا پگڑی وغیرہ کا نام لے کر یہ دعا کرتے :۔اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ كَسَوْتَنِيْهِ أَسْأَلُكَ مِنْ خَيْرِهِ وَخَيْرِ مَا صُنِعَ لَهُ وَ اَعُوْذُبِكَ مِنْ شَرِهِ وَ شَرِّ مَا صُنِعَ لَهُ (ابوداؤد کتاب اللباس باب ما یقول اذ البس ثوب جديد ) ترجمہ:- اے اللہ ! سب تعریف تیرے لئے ہے تو نے مجھے یہ ( کپڑا) پہنایا۔میں اس (کپڑے) کی خیر و برکت تجھ سے طلب کرتا ہوں اور وہ خیر و بھلائی بھی جو اس (کپڑے) کا مقصد ہے۔اور اے اللہ !میں اس (کپڑے) کے شر سے تیری پناہ میں آتا ہوں اور اُس شتر سے بھی جو اس کی وجہ سے پیدا ہوسکتا ہے۔ย حضرت عمر نیا کپڑا پہنتے وقت ایک دُعا پڑھتے اور رسول کریم ﷺ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے تھے کہ جو شخص نیا لباس پہنتے وقت پرانا کپڑا صدقہ کر دے اور یہ دُعا پڑھے تو زندگی و موت دونوں صورتوں میں اللہ تعالیٰ کی حفظ و امان اور پردہ پوشی میں آجاتا ہے اور اُس کے گناہ معاف ہوتے ہیں۔الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِى كَسَانِى مَا أَوَارِى بِهِ عَوْرَتِی ، وَ أَتَجَمَّلُ بِهِ فِي حَيَاتِي وَرَزَقَنِيْهِ مِنْ غَيْرِ حَوْلٍ مِّنِي وَلَا قُوَّةٍ - ترندی کتاب الدعوات باب 108 - ابوداؤ د کتاب اللباس باب ما يقول اذ البس ثوباً جديداً ) 102