ختم نبوت کی حقیقت — Page 17
۱۷ کروں مناسب معلوم ہوتا ہے کہ حضرت مسیح موعود بانی سلسلہ احمدیہ کے اپنے الفاظ میں جماعت احمدیہ کا عقیدہ بیان کر دیا جائے تا دلیل سے پہلے دعوی کی حقیقت واضح ہو جائے اور ہمارے ناظرین خود مدعی کے مُنہ سے اس کا دعوی سُن لیں تا اس کے بعد کوئی فتنہ پرداز انسان ہماری طرف غلط باتیں منسوب کر کے خلق خدا کو دھوکہ نہ دے سکے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں :۔مجھے خُدا کی عزت و جلال کی قسم ہے کہ میں مومن اور مسلمان ہوں۔اور میں ایمان رکھتا ہوں اللہ تعالیٰ پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے رسولوں پر اور اس کے فرشتوں پر اور بعث بعد الموت پر۔اور میں ایمان رکھتا ہوں اس بات پر کہ ہمارے رسول محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم تمام رسولوں سے افضل اور خاتم النبیین ہیں۔“ پھر فرماتے ہیں کہ :۔( ترجمه از عربی عبارت حمامة البشرکی صفحه (۸) مجھ پر اور میری جماعت پر جو یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوخاتم النبیین نہیں مانتے یہ ہم پر افتراء عظیم ہے۔ہم جس قوت اور یقین اور جس معرفت اور بصیرت کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو خاتم الانبیاء مانتے اور یقین کرتے ہیں اس کا لاکھواں حصہ بھی یہ (الزام لگانے والے) لوگ نہیں مانتے “ (الحکم ۱۷ مارچ ۱۹۰۵ء)