آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک

by Other Authors

Page 39 of 56

آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 39

ہوگا حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی (متوفی ، ۲۹ (ع) فرماتے ہیں: جتنی بڑی عطا ہوگی اتنا ہی بڑا ظرف چاہیئے اس لئے یہ ضرور ہے کہ جس میں ظہور کامل ہو جملہ کمالات خداوندی کے لئے بمنزلہ قالب ہو۔۔۔۔۔۔۔ہم اس کو عہد کامل اور سید الکونین اور خاتم النبین کہتے ہیں۔انتصار الاسلام مشم) حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں:۔" ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم جامع کمالات متفرقہ ہیں۔جیسا کہ قرآن شریف میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جبھد نظم اقتده یعنی تمام نبیوں کو جو ہدائیتیں ملی تھیں ان سب کی اقتداء کہ۔پیس ظاہر ہے کہ جو شخص ان تمام متفرق ہدایتوں کو اپنے اندر جمع کرے گا۔اس کا وجود ایک جامع وجود ہو جائے گا اور تمام نبیوں سے وہ افضل ہوگا ؟ رچشمه میچی) عارف ربانی حضرت عبد الکریم جیلانی (متوفی ۷۶۷) ارشاد فرماتے ہیں۔فكان خاتم النبين لانه لم يدع حكمة ولا هدى ولا علما ولا سرا إلا وقد نبه عليه واشار اليه على قدر ما يليق بالتبين لذالك السر - رانسان کامل جلد باب ۳ (۶)