آیت خاتم النبیین اور جماعت احمدیہ کا مسلک — Page 40
ترجمہ : آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم اس لئے خاتم النبیین تھے کہ آپ نے حکمت ہدایت علم یا راز کی ہر بات سے آگاہی بخشی اور اس بھید کی طرف واضح اشارہ کر کے اس کی وضاحت کا حق ادا فرما دیا۔حضرت مولانا روم علیہ الرحمہ روفات ۶۷۲) تحریر فرماتے ہیں :- بهر این خاتم شد است او که بسجود مثل اونے بود نے خواهند بود چونکه در صنعت بر داستاد دست تو نہ گوئی ختم صنعت بر تو است شنوی مولانا روم دفتر ششم ترجمہ : آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم اس وجہ سے خاتم ہیں کہ سخاوت سینی فیض پہنچانے میں نہ آپ جیسا کوئی ہوا ہے نہ ہوگا۔جب کوئی کاریگر اپنی صنعت میں انتہائی کمال پر پہنچے تو اسے مخاطب ! کیا تو یہ نہیں کہتا کہ تجھ پر کا ریگری ختم ہو گئی۔حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں :- بلاشبہ یہ سچ بات ہے کہ حقیقی طور پر کوئی نبی بھی آنحضرت کے کمالات قدسیہ سے شریک و مسادی نہیں ہو سکتا بلکہ تمام ملائکہ کو بھی اس جگہ برابری کا دم مارنے