مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ

by Other Authors

Page 17 of 108

مولوی مودودی صاحب کے رسالہ ’’ختم نبوت‘‘ پر علمی تبصرہ — Page 17

نبي بلا شك۔(فتوحات مکیہ جلد اوّل صفحه ۵۷۰) یعنی عیسی علیہ السّلام ہم میں حکم کی صورت میں شریعت کے بغیر نازل ہوں گے اور وہ بلا شک نبی ہوں گے۔(۵) حضرت امام عبدالوہاب شعرانی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:۔ہے۔فَإِنَّ مُطلَقَ النُّبُوَّةِ لَمْ تَرْتَفِعُ وَإِنَّمَا ارْتَفَعَتْ نُبُوَّةُ التَّشْرِيع - (الیواقیت والجواہر صفحہ ۲۷ بحث ۳) ترجمہ:۔پس بے شک مطلق نبوت نہیں اُٹھی اور صرف تشریعی نبوت اُٹھی آگے فرماتے ہیں:۔وَقَوْلُهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا نَبِيَّ بَعْدِي وَلَا رَسُوْلَ الْمُرَادُ بِهِ لَا مُشَرِعُ بَعْدِي - یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول ” میرے بعد نبی اور رسول نہیں“ سے مراد یہ ہے کہ میرے بعد کوئی شریعت لانے والا نبی اور رسول نہیں ہوگا۔(1) عارف ربانی سید عبدالکریم جیلانی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں:۔فَانْقَطَعَ حُكْمُ نُبُوَّةُ التَّشْرِيعِ بَعْدَهُ وَكَانَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَاتَمَ النَّبِيِّينَ لِأَنَّهُ جَاءَ بِالْكَمَالِ وَلَمْ يُحِيُّ أَحَدٌ بدالك۔الانسان الکامل باب ۳۶ جلد اوّل صفحہ ۷۶) ترجمہ:۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تشریعی نبوت کا حکم منقطع ہوا ہے اور اس طرح محمد صلے اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں کیونکہ آپ کمال کو لائے 17