خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 69 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 69

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 69 69 پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ ء بڑی بھول ہو گئی۔دراصل میں نے نہ تو کسی عظیم الشان بیٹے کی پیدائش کی التجا کی تھی نہ خدا تعالیٰ نے ہی کوئی ایسی خوشخبری دی پس تم عبث ایک مصلح موعود بیٹے کی انتظار میں خود بھی پریشان ہورہے ہو اور مجھے بھی پریشان کر رہے ہو آئندہ سے اس بحث کو بند سمجھا جائے۔مگر افسوس کہ یہ بحث بند نہ ہو سکتی تھی ! آپ خود تو اپنے الفاظ واپس لے لیتے مگر اس وحی الہی کو کیسے بند کرتے جو متواتر آپ کے موقف کی تائید اور توثیق کرتی چلی جاتی تھی اور خدا تعالیٰ بھی بار بار آپ کو خبر دے رہا تھا کہ بیٹا ہی ہوگا ، بیٹا ہی ہوگا ، بیٹا ہی ہوگا اور ہوگا بھی نو سال کے اندر اندر۔چنانچہ اشتہار ۱۲ / مارچ ۱۸۸۶ء میں آپ تحریر فرماتے ہیں: ایسا لڑکا بموجب وعدہ الہی 9 برس کے عرصہ تک ضرور پیدا ہوگا۔خواہ جلد ہو خواہ دیر سے۔بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔“ (اشتہار ۲ مارچ ۱۸۸۶ تبلیغ رسالت جلد ۱ صفحه ۷۲) پس منکرین خلافت سے میں پوچھتا ہوں کہ کیا خدا تعالیٰ کو بھی غلطی لگ گئی تھی ؟ سننے والوں کو پتہ نہ چلا کہ اس پیشگوئی سے کیا مراد ہے؟ مانگنے والے کو یاد نہ رہا کہ میں نے کیا مانگا تھا؟ دینے والے کو یعنی خود خدا تعالیٰ بھی بھول گیا کہ کیا دینے کا وعدہ کیا تھا ؟ ہاں سال ہا سال کے بعد اہل پیغام کو نعوذ باللہ اللہ تعالیٰ اور اس کی ساری مخلوق کی یہ بچگانہ غلطی معلوم ہوگئی اور اس پر سخت ہنسی آنے لگی۔اُف میرے خدا اعصاب شکن ہے ان کی یہ عقل و فہم ! بہر حال اہل پیغام خواہ کچھ سمجھتے رہیں۔ہر اہل عقل و دانش پر خوب روشن ہے کہ خدا تعالیٰ نے حضرت اقدس علیہ السلام کو ایک عظیم الشان مصلح موعود بیٹے کی خوشخبری عطا فرمائی اور سب اہل علم جانتے ہیں کہ بڑی ہی صفائی اور شان کے ساتھ یہ پیشگوئی دنیا کے دیکھتے دیکھتے پوری ہوگئی۔گو مخالفتوں کے بہت طوفان برپا ہو گئے ، گو آپ کو اور آپ کے ہونے والی اولا د کو سخت ناپاک اور ذلیل تمسخر کا نشانہ بنایا گیا۔یہاں تک کہ دروغ گوافتراء پردازوں نے تمسخر اور تذلیل کے رنگ میں الہام الہی کی نقالی اور حضرت اقدس اور آپ کی اولاد کی کامل تبا ہی اور بربادی کے متعلق من گھڑت جھوٹے الہام شائع کئے مگر یہ سب جھوٹ خود انہی پر پڑے اور پسر موعود کے حق میں خدا کے سب ارادے پورے ہو کر رہے۔محروم از لی لیکھر ام ہی کو دیکھئے کیسی سخت گستاخی کی راہ سے اس نے لکھا: