خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 70 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 70

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 70 10 پیشگوئی مصلح موعود ۴۶۹۱ ”آپ کی ذریت بہت جلد منقطع ہو جائے گی۔غایت درجہ تین سال تک شہرت رہے گی۔۔۔خدا کہتا ہے جھوٹوں کا جھوٹا ہے میں نے کبھی اس کی دعا نہیں سنی۔خدا اس سفر کو نہایت منحوس بتلاتا ہے۔۔۔۔۔خدا کہتا ہے میں نے قہر کا نشان دیا ہے خدا اسے نا پاک بتلاتا ہے جس کو شیطان نے اپنی شیطنت اور بے حمیتی سے بھیجا ہے۔۔۔خدا کہتا ہے وہ نہایت غلیظ القلب ہوگا اور علوم صوری و معنوی سے قطعی محروم رہے گا اس رذیل کا نام قادیان میں بھی بہت سے نہ جانیں گے۔“ کلیات آریہ مسافر صفحه ۴۹۶-۴۹۸) لیکھرام نے یہ ہرزہ سرائی کی لیکن جیسا کہ مقدر تھا یہ سارے جھوٹ خودای پر لعنت اور دکھ کی مار بن کر پڑے اور اس پیشگوئی کو ابھی تین سال کا عرصہ پورا نہ ہوا تھا کہ لیکھرام نے سخت بے اختیاری اور پر عذاب حسرت کے ساتھ مصلح موعود کی ولادت کی خبرسنی۔تین سال گزر گئے اور مسیح موعود کی ذریت منقطع نہ ہوئی پھر اور تین سال گزرے اور لیکھرام کے کذب اور افتراء پر دوبارہ مہر تصدیق ثبت کر گئے۔تب وہ اپنے ہی افتراء کی چھری سے ایک بچھڑے کی طرح کاٹا گیا اور اس کی نا پاک نسل کی صف لپیٹ دی گئی۔ہاں یہ سارے دشمن خائب و خاسر رہے اور ان کے جیتے جی ان کی حاسد نظروں کے سامنے مسیح موعود علیہ السلام کو رحمت کا نشان عطا ہوا۔اسی کے موافق جو آپ نے اپنے رب سے مانگا تھا۔بس بڑی حسرتناک نگاہوں سے دشمن نے اسے جلد از جلد بڑھتے ہوئے دیکھا اور اس کا کچھ بگاڑ نہ سکے۔وہ جلال الہی کے ظہور کا موجب ہوا۔جو اس سے ٹکرایا وہ پاش پاش ہو گیا اور وہ جس سے ٹکرایا اسے پاش پاش کر دیا۔گنگ ہوگئیں وہ زبانیں جوکہتی تھیں کہ ہم اس کی بستی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ہاں مگر جب اس نے کہا کہ میں دشمن کے پاؤں تلے سے زمین نکلتے دیکھتا ہوں تو دشمن کے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔شدید مخالفتوں کے طوفان اس کی اولوالعزمی سے ٹکرا کر پراگندہ ہو گئے اور اس کی آہ رسا کے اثر سے عناد کے الاؤ ٹھنڈے پڑ گئے۔اس کے دشمنوں نے خود اس کے وطن میں اسے نیست و نابود کرنے کی کوشش کی مگر اس کے رب نے اس کی زمین کو وسیع تر کر دیا اور وہ اسلام کا علم ہاتھوں میں تھامے اور قرآن کے تراجم سینے سے لگائے مشرق اور مغرب