خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 364 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 364

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 364 غزوات النبوی ﷺ میں خلق عظیم ( غزوہ احد )۹۷۹۱ء جگہ لینے کے لئے آگے آجاتے تھے۔ایک مرتبہ کسی نے حضرت ابو بکر کو اس حال میں دیکھا کہ زمین پر لیٹے ہوئے اپنی چھاتی پر ایک بچی کو سوار کر رکھا ہے اور والہانہ اس سے پیار کر رہے ہیں۔اس نے پوچھا یہ کون ہے؟ تو فرمایا یہ مجھ سے بہتر ایک ایسے انسان کی بیٹی ہے جس کا نام سعد بن ربیع تھا اور جواحد کی جنگ میں شہید ہوا۔(سیرت النبی۔ابن ہشام صفحہ ۷۹ ) یہ وہی سعد بن ربیع ہیں کہ غزوہ احد کے دوران جن کی تلاش میں آنحضور نے ایک صحابی کو بھجوایا تو وہ اس وقت جان بلب تھے اور ضعف کا یہ عالم تھا کہ یہ سننے کے باوجود کہ مجھے بلایا جارہا ہے جواب دینے کی طاقت نہیں تھی۔تب اس پکارنے والے نے پکارا کہ اے سعد بن ربیع ! مجھے خدا کے رسول نے تجھے ڈھونڈنے کے لئے بھیجا ہے۔اس فقرے کا اس کے منہ سے نکلنا تھا کہ نعشوں کے ایک ڈھیر میں ایک بدن نے شدید جھر جھری لی گویا اس کی مختصر کا ئنات پہ ایک زلزلہ آ گیا ہے۔یہ سعد بن ربیع تھے جو آنحضور کا نام سن کر برداشت نہ کر سکے تھے کہ لبیک کہے بغیر دم توڑ دیں۔چنانچہ راوی کہتا ہے کہ انہوں نے اپنی قوت کا آخری قطرہ تک سمیٹ کر بمشکل مجھے جواب دیا کہ بھائی آؤ میں ادھر ہوں آؤ اور میرے آقا کی جناب میں میرا ایک پیغام تو لیتے جاؤ۔وہ پیغام یہ ہے کہ اللہ آپ کو بہترین جزا دے جو کبھی کسی امت کی طرف سے اس کے نبی کو پہنچی ہواور صحابہ کو بھی میرا ایک پیغام دینا۔دیکھو! تمہارے جیتے جی اگر دشمن رسول اللہ تک پہنچ گیا تو تم خدا کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہو گے۔شروح الحرب ترجمه فتوح العرب صفحه: ۳۸۹) حضرت صفیہ سے صبر کا وعدہ لینا اور ان کے ساتھ حضرت حمزہ پر خاموش آنسو بہانا آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کو حضرت حمزہ سے جو پیار تھا اس کا اظہار ان الفاظ سے ہوتا ہے جو احد کی شام آنحضور نے حضرت حمزہ کی نعش پر کھڑے ہو کر فرمائے۔آپ نے فرمایا اے حمزہ ! مجھے آج جو غصہ ہے اور جو تکلیف تیرے مقتل پر کھڑے ہو کر پہنچی ہے اللہ آئندہ کبھی مجھے ایسی تکلیف نہ دکھائے گا۔اس وقت آپ کی پھوپھی حضرت صفیہ حضرت حمزہ کی بہن بھی یہ خبر سن کر وہاں چلی آئیں تو اس خوف سے کہ کہیں صبر کا دامن ان کے ہاتھ سے نہ چھوٹ جائے پہلے تو آپ نے انہیں نعش دیکھنے کی