خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 311 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 311

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 311 فلسفہ حج ۷۷۹۱ء عمل کریں جو مجھ سے نہیں سن رہے ( صحیح بخاری کتاب الحج باب الخطبة ایام منی) یہ ہے حج کا آخری پیغام یہ ہے حقیقت فلسفہ حج کہ خدا کو جب تم کامل طور پر پالو گے تو اس کی مخلوق سے کامل پیار کرنا پڑے گا۔یہ فلسفہ کسی عام انسان کے بس کی بات نہیں کہ وہ معلوم کرے یہ اسی معلم کتاب و حکمت کا کام تھا جس نے قرآن کی آیتیں بھی ہمارے سامنے پیش کیں اور پھر ان کی حکمتیں بھی کھول کھول کر ہمارے سامنے بیان کیں اس پہلو سے جب میں نے اس واقعہ کو دیکھا تو خدا گواہ ہے کہ جسم کا رواں رواں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی محبت میں مست ہونے لگا۔بے اختیار حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے وہ شعر زبان پر جاری ہو گئے : يَا حِبِّ إِنَّكَ قَدْ دَخَلْتَ مَحَبَّةٌ فِي مُهْجَتِي وَ مَدَارِ كِي وَ جَنَا نِي اے میرے آقا! تو اپنے محبت کی وجہ سے میرے جسم کے رویں رویں میں ، جوڑ جوڑ میں، بند بند میں داخل ہو چکا ہے۔يَا حِبِّ إِنَّكَ قَدْ دَخَلَتَ مَحَبَّةٌ فِي مُهْجَتِي وَ مَدَارٍ كِي وَ جَنَا نِي إني أرى فِي وَجْهِكَ الْمُتَهَدِّلِ شَأْنًا يَفُوقُ شَمَائِلَ الْإِنْسَانِ میں تیرے چہرے میں وہ شان دیکھتا ہوں، وہ روشنی اور چمک دیکھتا ہوں کہ جو انسانوں کے چہروں سے بالا تر ہے عام انسانوں کے بس میں نہیں کہ وہ نو ر اپنے چہروں پر ظاہر کرسکیں۔جِسْمِي يَطِيرُ إِلَيْكَ مِنْ شَوْقٍ عَلَاَ يا لَيْتَ كَانَتْ قُوةٌ الطَّيَرَانِ آقا! میرا جسم شوق محبت میں تیری طرف اڑتا چلا آ رہا ہے اے کاش ! اس میں اڑنے کی طاقت ہوتی۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا کیسا والہانہ عشق ہے یو نہی تو نہیں ہو گیا عشق !