خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 312
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 312 فلسفہ حج ۷۷۹۱ اس لئے ہوا کہ آپ نے حضرت محمد مصطفی اللہ کے حسن کو دیکھا ان آنکھوں سے جن آنکھوں سے عام انسان دیکھ نہیں سکتا؟ ہر فرمان کے پیچھے ایسی حکمتیں آپ نے پڑھیں جن کے نتیجہ میں عاشق ہونے کے سوا چارہ ہی نہیں رہتا انسان کے لئے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام فرماتے ہیں: أَنْظُرُ إِلَيَّ بِرَحْمَةٍ وَتَحَنُنٍ يَا سَيِّدِى أَنَا أَحْقَرُ الْغِلْمَانِ میرے آقا! میرے محبوب! میری طرف بھی تو محبت کی آنکھ سے دیکھ۔میری طرف بھی تو رحمت کی نظر فرما۔میرے آقا! میں تو أَحْقَرُ الْعِلْمان ہوں۔غلاموں میں سب سے حقیر غلام ہوں تیرے حضور عشق کے لحاظ سے۔تیرے مقابل پر کوئی اتنا نہیں بچھا جتنا میں بچھ چکا ہوں۔اخـــــرُ الغِلْمَان کا یہ مطلب ہے کوئی تیرے عشق میں ایسا فنا نہیں ہوا آج تک جس طرح میں تیرے حضور عشق میں فنا ہو چکا ہوں۔میری آنکھیں تیرے حضور بچھی ہوئی ہیں، میرا دل، میری روح ، میرے جسم کا ذرہ ذرہ تیری محبت میں فنا ہے۔یہ کہنے کے بعد آپ فرماتے ہیں اور ایک دعا کرتے ہیں آئیے ہم سب اس دعا میں شامل ہوں : يَا رَبِّ صَلِّ عَلَى نَبِيِّكَ دَائِمًا في هذه الدُّنْيَا وَبَعُثِ فَان يارب صل علی نبیک دائماً في هَذِهِ الدُّنْيَا وَبَعْثٍ ثَانُ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه: ۵۹۱ - ۵۹۴) کہ اے میرے رب اپنے اس نبی پر ہمیشہ ہمیش سلامتی بھیجتا چلا جا۔اس وقت تک بھی جب تک یہ دنیا باقی رہے گی اور حج کا فلسفہ باقی رہے گا اور حج باقی رہے گا جب تک محمد مصطفی میلے کا پیغام ہمیشہ ہمیش تک بنی نوع انسان کو ہمیشہ ہمیش فوائد پہنچا تا رہے گا۔اس وقت بھی جب یہ سب دنیا مٹ جائے تب بھی اے میرے آقا جہاں تک تیرے اس محبوب محمد کا تعلق ہے ہمیشہ ہمیش ان پر سلام اور درود بھیجتارہ۔آمین۔