خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 176 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 176

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 176 حضرت مصلح موعود کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء سے بپایہ قبولیت جگہ دی اور تیرے سفر کو ( جو ہوشیار پور اور لدھیانہ کا سفر ہے) تیرے لئے مبارک کر دیا۔سو قدرت اور رحمت اور قربت کا نشان تجھے دیا جاتا ہے۔فضل اور احسان کا نشان تجھے عطا ہوتا ہے اور فتح اور ظفر کی کلید تجھے ملتی ہے۔اے مظفر تجھ پر سلام۔خدا نے یہ کہا تا وہ جو زندگی کے خواہاں ہیں موت کے پنجہ سے نجات پاویں اور وہ جو قبروں میں دبے پڑے ہیں باہر آویں تا دین اسلام کا شرف اور کلام اللہ کا مرتبہ لوگوں پر ظاہر ہو اور تا حق اپنی تمام برکتوں کے ساتھ آجائے اور باطل اپنی تمام خوستوں کے ساتھ بھاگ جائے۔“ اشتہار مشمولہ آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحم: ۶۴۷) ایک طرف تو یہ پیش گوئی تھی دوسری طرف اللہ تعالیٰ نے حضرت خلیفتہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو الہاما قرآن کریم کی ایسی تفاسیر سمجھائیں بلکہ قرآن کریم کی چابیاں آپ کے ہاتھ میں دیں کہ جن کے نتیجے میں آپ ہمیشہ دشمنوں کے سامنے اس سلسلہ میں ایک چیلنج بنے رہے۔حضور اس الہامی تدریس اور تعلیم کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: رویا میں میں نے ایک عجیب نظارہ دیکھا میں نے دیکھا کہ میرا دل ایک کٹورے کی طرح ہے جیسے مراد آبادی کٹورے ہوتے ہیں۔اس کو کسی نے ٹھکورا ہے جس سے ٹن ٹن کی آواز نکل رہی ہے اور جوں جوں وہ آواز دھیمی ہوتی جاتی ہے مادے کی شکل میں منتقل ہوتی جاتی ہے۔ہوتے ہوتے اس میں ایک میدان بن گیا اس میں سے مجھے ایک تصویر سی نظر آئی جو فرشتہ معلوم ہونے لگا۔میں اس میدان میں کھڑا ہو گیا، اس فرشتے نے مجھے بلایا اور کہا کیا میں تم کوسورۃ فاتحہ کی تفسیر سکھاؤں؟ میں نے کہا ،سکھاؤ، اس نے سکھانا شروع کی۔سکھاتے سکھاتے جب اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ اِيَّاكَ نَسْتَعِينُ (الفاتحه: ۵) پر پہنچا تو کہنے لگا تمام مفسرین میں سے کسی نے اس سے آگے کی تفسیر نہیں لکھی سارے کے سارے یہاں آکر رہ گئے ہیں لیکن میں تمہیں اگلی تغییر بھی سکھاتا ہوں چنانچہ اس نے ساری سکھائی۔جب میری آنکھ کھلی تو میں نے اس بات پر غور کیا اس کا کیا