خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 175
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 175 حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت قرآن ۰۷۹۱ء حضرت مصلح موعوددؓ کی خدمت قرآن ( بر موقع جلسه سالانه ۱۹۷۰ء) تشہد، تعوذ اور سورہ فاتحہ کے بعد آپ نے درج ذیل آیت کی تلاوت کی : وَلَوْ اَنَّ مَا فِي الْأَرْضِ مِنْ شَجَرَةٍ أَقْلَام وَ الْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ مَّا نَفِدَتْ كَلِمَتُ اللهِ إنَّ اللَّهَ عَزِيزٌ حَكِيمٌ ) (لقمان:۲۸) حضرت مرزا بشیرالدین محمداحمد ا ا ا اا ا ال عال الصلح الموعود و عام خادم قرآن نہ تھے۔آپ کی پیدائش سے بھی پہلے ملاء اعلیٰ میں اس خدمت قرآن کے چرچے شروع ہو چکے تھے جو آپ کے مقدر میں لکھی گئی تھی۔اس کی بازگشت الہام کی صورت میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پر نازل ہوئی اور آپ نے علی الاعلان دنیا کو بتایا کہ دیکھ خدا اپنی قدرتوں کا ایک نشان دکھانے والا ہے۔مجھے وہ ایک ایسا بیٹا عطا کرے گا جو خدمت قرآن میں دنیا میں نام پیدا کرے گا اور ایسی بے نظیر خدمت کرے گا کہ دنیا گواہی دے گی کہ ہاں مسیح موعود کے فرزند کو ایک عظیم الشان خدمت کی توفیق ملی ہے۔حضور کو جو الہام اس سلسلہ میں ہوا اس کا ایک حصہ میں احباب کو پڑھ کر سنا تا ہوں۔حضور فرماتے ہیں : ( یہ الہامی الفاظ ہیں :۔میں تجھے ایک رحمت کا نشان دیتا ہوں۔اسی کے موافق جو تو نے مجھ سے مانگا۔سو میں نے تیری تفتر عات کو سنا اور تیری دعاؤں کو اپنی رحمت