خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 123 of 468

خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 123

تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 123 احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟ ۷۶۹۱ء جنگلوں کو بھی یہ نہریں سیراب کر رہی ہیں۔ان بہتے پانیوں کو دیکھ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ شعر بے اختیار زبان پر جاری ہو جاتا ہے: ایں چشمہ رواں کہ خلق خدا دہم یک قطرة زبحر كمال محمد است در مشین فارسی صفحه : ۸۹) اللہ اللہ! کیا پر بہار منظر ہے کہ اسلام کی سرزمین بڑھ رہی ہے اور بیرونِ اسلام کی زمینیں کم ہوتی جارہی ہیں اور دیکھو خدا کا وہ وعدہ کس شان سے پورا ہورہا ہے جو اس نے آج سے چودہ سوسال پہلے اپنے محبوب ترین بندے سے کیا تھا کہ أَفَلَا يَرَوْنَ أَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا أَفَهُمُ الْغُلِبُونَ ) (الانبياء: ۴۵) یعنی کیا ان منکرین نے دیکھا نہیں کہ ہم بیرون اسلام زمین کو ہر سمت سے کم کرتے چلے جاتے ہیں اور اسلام کی زمین پھیل کر ان غیر زمینوں پر قبضہ کر رہی ہے۔کیا اس کے باوجود بھی وہ تجھ پر غالب آنے کے خواب دیکھتے ہیں۔پس نظام تحریک جدید وہ نظام ہے جو محمد عربی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زمین کے مقابل پر ہر دوسری زمین کو کم کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔آج یہ نظام بڑی تندہی اور بڑی شان کے ساتھ ان مقاصد کو پورا کر رہا ہے اور آج اسی نظام کی برکت ہے کہ یورپ کے روحانی ویرانوں میں بھی اسلام کے شاداب پودے لہلہار ہے ہیں اور افریقہ کے بیابانوں میں بھی اور باغ احمد کی قلمیں کچھ یہاں کچھ وہاں ، ہر خطہ ارض پر زمین کے کناروں تک پھیلائی جا چکی ہیں۔وقف جدید وقف جدید انجمن احمد یہ بھی باغ احمد کا ایک سیرابی نظام ہے جو اندرون ملک کے ایسے دیہاتی خطوں کی سیرابی کے لئے جاری کیا گیا ہے جہاں قبل از میں روحانی پانی کی کمی محسوس کی جارہی تھی۔احمدیت کے بہت سے ایسے چمن تھے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے وقت میں