خطابات طاہر (قبل از خلافت۔ تقاریر جلسہ سالانہ) — Page 122
تقاریر جلسه سالانه قبل از خلافت 122 احمدیت نے دنیا کو کیا دیا ؟۷۶۹۱ء زمینوں کونئی زندگی بخشا اور انہیں روحانی سرسبزی اور شادابی عطا کرتا ہے تمثیلی زبان میں اگر گفتگو کی جائے تو نظام خلافت اس پانی کی حفاظت کرتا ہے اور اسے نہروں کی صورت میں زمینوں کی سیرابی کے لئے جاری کرنے کا انتظام کرتا ہے۔صدر انجمن احمد یہ بھی اسی نظام کا ایک جزو ہے جو احمدیت نے دنیا کو عطا کیا اور مرکزی حیثیت کی حامل یہ انجمن شریعت اسلامی کی روشنی میں اہل دنیا کی تربیت، رشد و اصلاح دنیوی تعلیم ، عمومی فلاح و بهبود، اقتصادی ترقی ، خدمت خلق ، عقائد اور اعمال کی نگرانی اور اسلامی تہذیب و تمدن کی ترویج کے لئے رائج کی گئی ہے۔یہ کام کئی شعبوں میں تقسیم ہے جنہیں نظارتوں کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔کوئی نظارت تعلیمی امور کی انجام دہی کے لئے قائم ہے تو کوئی رشد و اصلاح کے لئے مخصوص، کسی نظارت کا کام ان روحانی خزائن کی تقسیم ہے جو ہزاروں سال سے مدفون تھے اور اس زمانہ میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی زبان اور قلم پر جاری ہوئے اور کسی نظارت کا کام خدمت خلق کے عمومی کاموں کی بجا آوری اور اسلامی معاشرہ کی حفاظت اور نگرانی ہے۔باالفاظ دیگر یہ سب نہریں ہیں جو باغ احمد کی جنت کے گھنے سایوں تلے دائم بہتی ہیں اور خلافت احمدیہ کی ہدایت اور نگرانی کے ماتحت شریعت اسلامیہ کے روحانی پانی کو سمیٹے ہوئے چلتی ہیں۔تحریک جدید ایک اور عظیم الشان نظام سیرابی تحریک جدید انجمن احمدیہ کے نام سے جاری ہے جس کا رخ اسلام سے باہر کی سرزمینوں کی طرف ہے۔اللہ اللہ ! یہ نہریں کیا ہیں جو ہزاروں فدائیان اسلام کی قربانیاں لئے ہوئے بہہ رہی ہیں اور ان کے پلائے ہوئے کھیت ان قربانیوں کے خون سے سینچے جارہے ہیں۔یہ اس غرض سے جاری کی گئی ہیں کہ غیر مذاہب کی بنجر زمینوں کو اسلام کے پانی سے سیراب کریں۔یہ عالمگیر آبی نظام خلافت راشدہ احمدیہ کا ایک شاہکار ہے جو دلوں کو مرعوب اور عقلوں کو دنگ کر رہا ہے اور دنیا کے ہر ایک براعظم کو سیراب کرنے کے لئے جاری کیا گیا ہے۔اس نظام نے یورپ کو بھی اسلام کے پانی سے سیراب کیا ہے اور امریکہ کو بھی ، چین کو بھی اور جاپان کو بھی۔ایشیا کے مختلف ممالک میں بھی اس کی شاخیں پھیلی ہوئی ہیں اور تاریک براعظم افریقہ کے صحراؤں اور