خطابات نور — Page 415
کوشش کچھ نہیں کرسکتی۔رحم کرے اللہ اس خاندان پر جس کے ذریعہ میں نے توحید سیکھی ہے۔میری بات کو کوئی پسندیدگی سے سنے یا ناپسندیدگی سے میں حق کہنے کے لئے کھڑاہوا ہوں۔تمہارے تنازع ہیں ان کو دور کردو۔یہ خدا کا پیغام ہے جو میں سناتا ہوں۔لڑائیاں مت کرو۔ہوا بگڑ رہی ہے، پھونک نکل رہی ہے۔اگر کوئی عمل کرنے والا ہو، اس کا بھلا ہو۔آمین۔فرمایا: اس طرح کی عبارت لکھ دو کہ بہ سبب بیماری ضعف بہت دھیمی آواز سے بولتے ہیں مگر بقدر اپنی طاقت کے بہت زور سے سمجھایا۔تم لوگ بے خبر نہیں ہو کہ کن باتوں میں اختلاف ہوتا ہے جو لوگ تنازعات کو نہ چھوڑیں گے میں ان کو کم از کم اپنی جماعت میں ہرگز نہ سمجھوںگا۔(ضمیمہ الحکم ۱۴،۲۱؍ستمبر ۱۹۱۱ء صفحہ۱،۲)