خطابات نور — Page 416
فہم قرآن کے گُر ‘ ناسخ منسوخ کا حل اور حبل اللہ کو پکڑنے کی نصیحت (نوشتہ ایڈیٹر الحکم جس کو حضرت خلیفۃ المسیح نے شائع ہونے سے پہلے درست کیا) (تقریر فرمودہ ۲۷؍دسمبر۱۹۱۱ء بر موقع جلسہ سالانہ) اشھد ان لا الہ الا اللہ وحدہ لا شریک لہ و اشھد ان محمد ا عبدہ ورسولہ اما بعد ۔ (اٰل عمران:۱۰۳تا۱۰۶) تمہیدی کلمات مجھے کل کسی نے کہااور شاید درد سے تمہارے فائدے کے لئے کہا ہو نا کہاہو کہ ’’ تم کوئی تقریر کرو‘‘۔میرا ارادہ تھا کہ میں ہر روز درس دیتا ہوںان ایام میں اس درس ہی میں کچھ وسعت کر لو ں گااور اسے معمول سے زیادہ وسیع کر کے سنائوں گا۔جیسا کہ حکم ہے کہ مہمان کے لئے اپنے کھا نے میں اضافہ کر لو اور اسے کسی قدر زائد اچھا اور ممتاز بنالو۔میںنے اس حکم کی تعمیل میں مناسب سمجھا تھا کہ جو غذا میں کھا تا ہوں اور جس کے بغیر میری زندگی محال ہے اسے عمدہ طور پر کچھ زیادہ کر کے پیش کروں مگر ہر شخص اپنی اپنی پسند میں معذور ہوتا ہے۔اگر کسی کو میٹھا پسند ہے تو کوئی نمکین کو پسند کرتا ہے۔میں نے دیکھا کہ جسمانی غذا تو تمھیں گھر میں شاید یہاں سے بہتر میسر آسکتی ہو اور یہاں بھی اس کے لئے تم سب ہی انتظام کرنے والے