خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 518 of 660

خطابات نور — Page 518

اتباعِ قرآن کے منافع {تقریر فرمودہ ۱۹؍جون ۱۹۱۲ء بمقام بٹالہ} حضرت خلیفہ المسیحؑ نے جو تقریر بٹالہ میں کی تھی اسے اپنی یاد داشت اور نوٹوں سے اپنے الفاظ میں لکھ کر ہمارے مکرم دوست ماسٹر محمد طفیل خاں صاحب نے اخبار میں چھاپنے کے واسطے ہمارے پاس بھیجا ہے جسے ہم شکریہ کے ساتھ ہدیہ ناظرین کرتے ہیں۔ماسٹر صاحب اپنے خط میں لکھتے ہیں۔’’اسے اپنے اخبار کے کسی کالم میں جگہ دیں تا کہ تمام احباب اس سے فائدہ اٹھا سکیں یہ اس لیکچر کا اقتباس ہے جو کہ حضور نے یہاں خدام کی استدعا پر بٹالہ میں بتاریخ ۱۹؍جون۱۹۱۲ بوقت ساڑھے چھ بجے شام دیا تھا‘‘۔(ایڈیٹر الحکم) اَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَاشَرِیْکَ لَہٗ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ۔اَمَّابَعْدُ اَعُوْذُبِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطُانِ الرَّجِیْمِ۔  (البقرۃ :۲تا۹) مسلمان ایک گروہ کا نام ہے جس طرح تمہارے ملک میں ہندو ایک گروہ کا نام ہے اسی طرح مسلمان بھی ایک گروہ ہے۔اب اس وقت مسیحی لوگ جس طرح سے اپنے مذہب کی اشاعت کرنے میں کوشش کرتے ہیں۔آپ بالکل یک دل اور یکسو ہو کر سوچیں کہ کیا اس سے بڑھ کر بھی اور کوئی ترکیب ہے جس ترکیب پر وہ عمل کر رہے ہیں؟ اگر آپ سوچیں اور کتنا ہی سوچیں اس سے بڑھ کر اور