خطابات نور

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 83 of 660

خطابات نور — Page 83

سے الگ ہوجاتی ہے وہ پھلدار نہیں ہوسکتی جب تک درخت کے ساتھ پیوند نہ ہو گویا وہ اسی کا ایک حصہ یا جزو ہے۔جب خدا کا مامور کسی کام کے لئے حکم دے تو پھر بھوک، پیاس اور خرچ کا خیال مت کرو۔تمہارے کام اس خدا کے لئے ہوں جو شکور، قدیر اور علیم خدا ہے۔وہ کسی کے اجر کو ضائع نہیں کرتا۔قرآن پڑھو مگر دستور العمل کے واسطے پڑھو اور قرآن چونکہ اللہ تعالیٰ کی صفت رحمانیت کے تقاضا سے آیا ہے اس لئے وہاں آتا ہے جہاں کوئی عبدالرحمن ہو۔اس کے پاس رہو تاکہ اس کے اپنے اطوار نشست و برخاست سے تم خدا تعالیٰ کے کلام کو سیکھ سکو۔وہ اپنے طرز عمل سے اس قدر سکھادیتا ہے جو برسوں میں بھی حاصل نہ ہو۔پھر اپنی قوم کے لئے منذر بنو اس کو جاکر تبلیغ کرو۔نذیر و بشیر ہوکر جائو اور ان سب باتوں کے لئے آخر ایک ہی طریق ہے کہ خدا تعالیٰ سے توفیق چاہو۔اللہ تعالیٰ مجھے اور تم سب کو جو یہاں موجود ہیں اور ان کو جو ان باتوں کو کسی اور ذریعہ سے سنیں۔اعمال صالحہ کی توفیق دے۔آمین ۱۳؎ ٭……٭……٭ ۱۔الحکم ۱۷؍ اگست ۱۹۰۳ء صفحہ ۴ ۲۔الحکم ۲۴؍ اگست ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۵، ۱۶ ۳۔الحکم ۳۱؍ اگست ۱۹۰۳ء صفحہ۹، ۱۰ ۴۔الحکم ۳۰؍ ستمبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۳ ۵۔الحکم ۱۰؍ اکتوبر ۱۹۰۳ء صفحہ ۱۰، ۱۱ ۶۔الحکم ۱۰ ؍ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۵، ۶ ۷۔الحکم ۱۷؍ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۱۵، ۱۶ ۸۔الحکم ۲۴؍ جنوری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷ ۹۔الحکم ۱۰؍ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ۴ ۱۰۔الحکم ۱۷؍ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۷، ۸ ۱۱۔الحکم ۲۴؍ فروری ۱۹۰۴ء صفحہ ۴، ۵ ۱۲۔الحکم ۱۰؍ مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۴ ۱۳۔الحکم ۱۷؍ مارچ ۱۹۰۴ء صفحہ ۴