خطابات نور — Page 137
کے غلام کے وجود میں دیکھو جو خدا کی طرف سے مامور ہو کر آیا ہے اس کے عملدرآمد اور قرآن شریف کی ساری تعلیم کا مقصد یہ ہے کہ اسلام کو دو نکتوں پر حل کر دیا ہے تعظیم لامراللّٰہ اور شفقت علٰی خلق اللّٰہ۔اللہ تعالیٰ کی تعظیم کرو گے تو تم بھی معظّم ہو جائو گے۔مخلوق الٰہی پر شفقت کرو گے تم پر بھی رحم کیا جائے گا۔پس ہر کاروبار میں وہی راہ اختیار کرو جس کا وجود سپر ہو کر دکھائی دے۔اللہ تعالیٰ مجھ کو اور تم کو توفیق دے۔قرآن شریف ہمارا دستورالعمل ہو اور ہم اللہ تعالیٰ کو سپر بنائیں۔ہم سچی اخوت اور برادری کو قائم کریں اور ہر قسم کی امداد اپنے غریب بھائیوں کی کرتے رہیں کہ اللہ تعالیٰ ان پر بھی اپنا فضل کرے اور ہم کو توفیق دے کہ اس کی رضامندی حاصل کریں۔آمین ؎۴ ٭…٭…٭ ۱؎ الحکم ۱۰؍ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ۱۴، ۱۵ ۲؎ الحکم ۱۷؍ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ۵،۶ ۳؎ الحکم ۲۴؍ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ۶،۷ ۴؎ الحکم ۳۱؍ جنوری ۱۹۰۱ء صفحہ۶، ۷