خطابات نور — Page 132
کی بہت بڑی مخالفت کی گئی اور کی جاتی ہے مگر کوئی اس کا کچھ بھی تو نہیں بگاڑ سکتا۔میں تو اس کی ایک ایک ادا اور نکتہ پر قربان ہوجاتا ہوں۔ایک دن کا ذکر ہے کہ ایک دوست… کو ترغیب دی کہ شادی کرو اور یہ بھی کہا کہ کنواری سے کرو کیونکہ اس نے کچھ بھی نہیں دیکھا ہوا ہوتا ہے۔اس لئے کوئی مشکل پیش نہ آئے۔معاً میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھا کہ کس قدر عظیم الشان انسان ہے کہ کس قدر بیوہ عورتوں سے شادی کرکے دکھادیا اور پھر بڑھاپے میں۔الغرض میرے نزدیک تو یہ پکی بات ہے کہ اللہ تعالیٰ کو سپر بنایا جاوے تو کوئی مشکل مشکل رہتی ہی نہیں۔مرزا کے پاس بیٹھنے والے دیکھتے ہیں کہ یہ کیسی ہر بات سے ایک امیدوار اپنے لئے ایک بات نکال لیتا ہے۔اب ایک ضروری بات میں بیان کرنا چاہتا ہوں کہ اگر صرف ہی ہوتا تو امید ٹوٹ جاتی مگر نہیں اللہ تعالیٰ نے اس کے ساتھ بھی کہا ہے ہر مومن کا معین اور ناصر بھی اللہ تعالیٰ ہی ہوتا ہے اور پھر یہ بھی ساتھ ہی فرما دیا ہے ؎۳۔پس کس قدر خوشی اور امید کا مقام ہے کہ اللہ تعالی کی نصرت اور تائید اسی دنیا میں بھی ملتی ہے اور اس دنیا میں نصرت اور تائید الٰہی کا ملنا آخرت کی نصرت پر ایک قوی دلیل ہے۔اور پھر یہ بھی کہ یہ نصرت اور تائید ہر مومن مخلص کو ملتی ہے اگر صرف انبیاء علیہم السلام کے ساتھ ہی مخصوص ہوتی تو البتہ عام مومنوں کے لئے کس قدر دل شکن بات ہوسکتی تھی مگر خدا کا کس قدر احسان ہے کہ فرما دیا ہے (المؤمن :۵۲) اللہ تعالیٰ کے مامور اورمرسل اور مومن اسی دنیا میں اللہ تعالی کی تائیدات سے حصہ لیتے ہیں اور یہ نصرت عجیب عجیب طور پر اپنا ظہور کرتی ہے کیونکہ اس نصرت سے اللہ کی ہستی کا ثبوت مامور من اللہ کی صداقت اور اللہ کے دوسرے وعدوں کی تصدیق کی ایک دلیل ہوتی ہے اور ایک عظیم الشان ّحجت ہوتی ہے جو خدا کی طرف سے قائم کی جاتی ہے کیا خوب فرمایا ہے۔خدا کے پاک لوگوں کو خدا سے نصرت آتی ہے جب آتی ہے تو پھر عا َلم کو ایک عا َلم دکھاتی ہے وہ بنتی ہے ہوا اور ہر خسِ راہ کو اڑاتی ہے وہ ہو جاتی ہے آگ اور ہر مخالف کو جلاتی ہے