خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 942 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 942

خطابات مریم 942 زریں نصائح نیشنل و لوکل ممبر مجلس عاملہ فرینکفرٹ جرمنی سے خطاب 27 جولا ئی 1987 ء آپ نے ممبرز عاملہ کو ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہوئے فرمایا کہ۔آپ سب ممبرات کی تربیت اور خصوصاً عہدیداران کی خاص تربیت کی طرف توجہ دیں۔اپنے اجلاسوں میں تربیتی امور کو مدنظر رکھیں ہر نئے سال کا گزشتہ سال سے مقابلہ کریں تا کہ گزشتہ خامیوں کو دور کر سکیں۔آپ نے فرمایا:۔جب مقصد ایک ہو منزل ایک ہو تو اختلافات کیسے؟ مرکزی عاملہ ممبرز کو خصوصی کردار کا حامل ہونا چاہئے۔حفظ مراتب کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک دوسرے پر اعتماد کریں اور اپنے سینئرز کی تابعداری کا جذبہ پیدا کریں۔ممبرات کو پردے کی طرف توجہ دلائیں۔جاسوسی ، غیبت اور الزام تراشی سے گریز کریں۔جرمن احمدی قیمتی ہیروں سے مشابہ ہیں ان کی قدر کریں۔آپ نے شعبہ مال اور شعبہ تجنید کو بھی خصوصی توجہ دلائی کہ چندوں کی وصولی تجنید کے مطابق ہونی چاہئے کیونکہ بجٹ کے مطابق چندوں کی وصولی کم ہے۔اسی طرح شعبہ اشاعت کو چھوٹی چھوٹی کتب کے جرمن ترجمے کرنے کی طرف بھی خصوصی توجہ دلائی۔آخر میں آپ نے جرمنی کی لجنات کے محبت بھرے جذبات اور والہانہ استقبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دعا کی اللہ تعالیٰ ان دوروں کے عملی نتائج دکھائے اور جرمنی کی لجنات کو ترقی کی راہوں پر گامزن کرے۔(از تاریخ لجنہ جرمنی صفحہ 175)