خطابات مریم (جلد دوم) — Page viii
V میں نصرت انڈسٹریل ہوم وفضل عمر جونئیر ماڈل سکول و جامعہ نصرت میں سائنس بلاک کا آغاز ہوا۔الازهار لذوات الخمار حضرت مصلح موعودؓ کے عورتوں سے خطابات ، المصابیح ا حضرت خلیفہ امسح الثالث کے عورتوں سے خطابات کو کتابی صورت میں شائع کروایا۔تاریخ نجنہ کی پہلی پانچ جلدوں کی تدوین اور اشاعت کا شاندار کام آپ کے دور میں ہوا۔آپ کی بے مثال قیادت میں لجنہ اماءاللہ نے ترقی کی شاندار منازل طے کیں۔میں ذاتی طور پر اس بات کی گواہ ہوں کہ آپ کی زندگی کا لمحہ لمہ حقوق اللہ اور حقوق العباد ادا کرتے ہوئے بسر ہوا۔آپ نے جو فیض حضرت مصلح موعودؓ سے حاصل کیا اسے تقسیم کرتے ساری عمر گزاری۔ایسا لگتا کہ آپ کی زندگی کا کوئی لمحہ اپنی ذات کے لئے خاص نہیں ہے۔جس کا جب دل چاہتا آپ کے گھر آتا۔مہمان نوازی اور تواضع میں آپ کو کمال حاصل تھا۔لیکن اس میں کسی قسم کا کوئی تصنع اور تکلف نہ تھا۔کھانے پر جوموجود ہوتا اس کو شریک طعام کرتیں۔جو پکا ہوتا وہ حاضر کر دیا کرتیں۔جلسہ سالانہ کے موقع پر دو پہر کے اوقات میں بے شمار خواتین آپ کی طرف کھانا کھاتیں۔آپ انتہائی محبت سے سب کی مہمان نوازی فرماتیں خود نمائی بالکل نہ تھی۔قرآن کریم سے بے حد محبت تھی۔جب تک صحت نے اجازت دی لڑکیوں کو روزانہ صبح قرآن مجید ترجمہ سے پڑھانے کا کام جاری رکھا۔جماعت احمدیہ میں عموماً اور خاندانِ حضرت اقدس میں خصوصاً بڑے چھوٹے کی خوشی غمی میں سب سے پہلے شریک ہوتی تھیں۔مرے قلم میں تو طاقت نہیں جو کہ آپ کی خوبیاں تحریر میں لاسکوں۔آپ کی تقاریر اور تحریرات آپ کی سیرت کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ آپ کی زندگی کالمحہ لمحہ خدا کی راہ میں وقف تھا۔خدا کرے کہ ہم سب ان تحریروں سے فیض پانے والے ہوں اور خدا ہمیں آپ کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔