خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page vii of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page vii

iv ان کے ذریعہ سے دیکھا اور حضور نے پر ان کی وجہ سے ایمان لانا نصیب ہوا اور مجھ پر بھاری احسان یہ ہے کہ اس نے مصلح موعودؓ کے زمانہ میں مجھے پیدا کیا نہ صرف ان کا زمانہ عطا فرمایا اس کی قدرت کے قربان جاؤں اس حقیر ناچیز ہستی پر کتنا بھاری انعام اور فضل کہ مجھے اس پاک و نورانی وجود اس قدرت و رحمت اور قربت کے نشان اور مثیل مسیح کے لئے چن لیا جن کے صحبت سے فیض حاصل کرنے جن کی تربیت میں زندگی گزار نے اور پھر اس عظیم وجود کی خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔خدا تعالیٰ کی کیا شان ہے دینے پر آئے تو جھولیاں بھر کر دیتا ہے میں کیا اور میری ہستی کیا۔اللہ تعالیٰ کا یہ اتنا بڑا فضل ہے کہ اس کے احسان اور انعام کا تصور کر کے بھی عقل حیران رہ جاتی ہے۔سر آستانہ الوہیت پر جھک جاتا ہے اور منہ سے بے اختیار نکل جاتا ہے۔(25 مارچ 1966) میں تو نالائق بھی ہو کر پا گیا درگہ میں بار اس با برکت رشتہ کے ذریعہ آپ براہ راست حضرت مصلح موعوددؓ کی زیر تربیت آئیں۔آپ فرماتی ہیں:۔عام طور پر جس عمر میں لڑکیوں کی شادیاں ہوتی ہیں اس کو مدنظر رکھتے ہوئے میری شادی خاصی چھوٹی عمر میں ہوئی تھی اس لئے بجا طور پر کہ سکتی ہوں کہ میں نے جو کچھ سیکھا اور جو کچھ حاصل کیا 66 اور جو کام بھی کیا وہ حضرت خلیفہ اسی کی تربیت صحبت فیض اور شفقت سے حاصل کیا۔“ ( الفضل 25 مارچ 1966) آپ بلا شبہ ان خواتین مبارکہ میں سے تھیں جن کے متعلق حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا:۔” خدائے کریم جل شانہ نے مجھے بشارت دے کر کہا کہ تیرا گھر برکت سے بھرے گا اور میں اپنی نعمتیں تجھ پر پوری کروں گا اور خواتین مبارکہ سے جن میں سے تو بعض کو اس کے بعد پائے گا تیری نسل بہت ہوگی۔۔۔۔66 (اشتہار 20 فروری 1806ء) 1958ء تا 1997ء آپ 39 سال لجنہ مرکزیہ کی صدرر ہیں آپ نے لجنات کی ترقی کے لئے بیرون ملک و پاکستان کے بے شمار دورے کر کے ان کو منظم کیا۔آپ کے بابرکت دور صدارت