خطابات مریم (جلد دوم) — Page 716
خطابات مریم 716 پیغام برائے سالانہ اجتماع لجنہ اماءاللہ نبی 1984ء ممبرات لجنہ اماءاللہ منفی بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پیغامات آج لجنہ اماء اللہ نبی کا چھٹا سالانہ اجتماع ہو رہا ہے اس مختصر پیغام کے ذریعہ آپ کے اجتماع میں حاضر ہو رہی ہوں۔آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ گزشتہ سال پہلی بار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک خلیفہ آپ کے ملک میں تشریف لے گئے نجفی کی سرزمین نے برکت پائی اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام پوری شان سے پورا ہوا کہ ” میں تیری تبلیغ کو دنیا کے کناروں تک پہنچاؤں گا۔اللہ تعالی قرآن مجید میں فرماتا ہے لَئِن شَكَرْتُمْ لَا زِيدَنَّكُمُ اگر تم شکر ادا کرتے رہو گے تو میں اور زیادہ برکتیں تم پر نازل کروں گا۔شکر زبانی بھی ہوتا ہے اور عملی بھی اگر ہمارا عمل اس کے خلاف ہو تو زبانی شکر ادا کرنے کا کوئی فائدہ نہیں اگر دل سے اور زبان سے ہم اللہ تعالیٰ کے احسانات کا شکر ادا کرتے ہیں تو اس کے مزید احسانات حاصل کرنے کا مصداق اس طرح اپنے کو بنانا ہے کہ اس کی مکمل اطاعت کی جائے اور اللہ تعالیٰ کے احکام پر عمل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کو علم ہو کہ کن باتوں کے کرنے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور کن باتوں سے منع فرمایا ہے۔یہ کس طرح معلوم ہوگا۔قرآن وہ مکمل شریعت ہے جو انسانوں کی ترقی کے لئے اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل فرمائی ہے۔قرآن پڑھنے اور سمجھنے کے بعد ہی عمل ممکن ہے جو قرآن پڑھے گا نہیں ، اس کے مطالب جاننے کی کوشش نہیں کرے گا اس کے لئے قرآنی تعلیم جس کو پھیلانے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام تشریف لائے ہیں پر عمل بھی ممکن نہ ہوگا۔پس میری بہنو اگر آپ نے دل سے اسلام کو ایک ابدی صداقت کے طور پر قبول کیا ہے اگر آپ یقین رکھتی ہوں کہ قرآن مجید ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اگر آپ یہ یقین رکھتی ہیں کہ