خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 622 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 622

خطابات مریم 622 پیغامات اپنانے کے لئے تیار نہ ہو جو بنی نوع انسان کی بہتری کے لئے ضروری ہوں۔جیسا کہ میں نے پہلے بتایا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو دنیا کا کامل ترین انسان ثابت کر کے دکھایا۔اپنے عملی نمونہ سے ہمیں اس حقیقت سے روشناس کرایا کہ عملی زندگی ہی دوسروں کو متاثر کرنے کا واحد ذریعہ ہے۔پیاری بہنو! اگر چہ جرمنی میں آپ کی تعداد بہت کم ہے تا ہم آپ اس امر کو یا درکھیں کہ آپ کو اس زمانہ میں دنیا کا معلم بننے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔اس فریضہ کی ادائیگی کا بہترین اور مؤثر ذریعہ آپ کا عملی نمونہ ہی ہے اور اسی ذریعہ سے آپ دنیا پر یہ ثابت کر سکتی ہیں کہ اسلام ہی ایک زندہ مذہب ہے۔آج کے دن ہمیں چاہئے کہ ہم اللہ تعالیٰ کے اس عظیم پیغمبر کے پیغام کو پھر سے تازہ کریں۔بالخصوص اس پیغام کو جو زندگی میں عورت کے مقام سے متعلق ہے۔کیا ہم اس عظیم وجود کو ہمیشہ اپنے دل و دماغ میں زندہ نہیں رکھ سکتے جس نے عورت کو پست مقام سے اُٹھا کر نقطہ عروج تک پہنچایا ہے۔آج کی تہذیب کے ترقی یافتہ معیار کے باوجود مغربی اقوام عورت کے حقوق کی حفاظت کے لئے وہ حسین ضابطہ حیات تیار نہ کر سکیں جو اسلام کی اس پاک تعلیم کے اندر ہے جس کا نزول آنحضرت عے پر آج سے چودہ سو برس قبل ہوا۔آپ کی پاک روح پر ہزاروں ہزار سلام اور رحمتیں نازل ہوں جس نے ہمیں وہ طریق بتا دیا جس کو اپنا کر ہم اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کی برکات حاصل کر سکتے ہیں۔$ 1976 صدر لجنه مرکزیہ