خطابات مریم (جلد دوم) — Page 596
خطابات مریم 596 خطابات خطاب نمائندگان و عہد یداران مجلس مشاورت 1993ء تشہد وتعوذ کے بعد آپ نے خلیفہ امسیح الرابع کا ارشاد پڑھ کر سنایا جس کے بعد آپ نے فرمایا کہ شوریٰ کی کچھ اقدار ہوتی ہیں۔حضور انور کے ارشاد کے ماتحت تقویٰ کی بنیادوں کو مد نظر رکھتے ہوئے شوری کے نمائندگان کا انتخاب کریں اور جس کو نمائندگی دی جائے وہ ضرور اس میں شامل ہوں کسی کو وہ اپنی جگہ نمائندہ بنا کر نہیں بھجواسکتی کیونکہ اس کی منظوری حضور دیتے ہیں۔ہم سب ہمیشہ حضور کی منظوری سے قبل پوچھتے ہیں کہ آیا آپ پورا وقت شوری میں شامل ہو سکیں گی یا نہیں آپ کی طرف سے اقرار کے بعد حضور کی خدمت میں نام منظوری کے لیے بھجوائے جاتے ہیں۔لیکن بعض دفعہ عین وقت پر اطلاع ملتی ہے کہ ہم شامل نہیں ہونگیں یہ طریق بہت غلط ہے آئندہ احتیاط کی جائے امسال چھ نمائندگان غیر حاضر رہیں جو کہ انتہائی غیر ذمہ داری کا ثبوت ہے اس کے بعد حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے فرمایا کہ ڈش انٹینا پر حضور کے خطابات ہمارے لیے بہت بڑی نعمت ہیں زیادہ سے زیادہ ممبرات انہیں سنیں اور پھر اس پر عمل کریں۔بوسنیا کیلئے رقم اور کپڑے بھجوائے گئے ہیں۔لجنات ماہوار رپورٹ میں بھی اس کا ذکر کیا کر میں حضور کے ارشاد کے ماتحت غرباء کا بھی بہت خیال رکھا کریں غریب بچیوں کی شادیوں میں شرکت کریں ہر طرح کا ان سے تعاون کریں اپنے اپنے حالات کے مطابق اپنی اپنی مجالس میں یہ کام سرانجام دیں۔پھر حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے بتایا کہ ہال کا افتتاح عمل میں آچکا ہے۔جس میں ناظران و وکلاء نے شرکت کی تھی ستمبر یا اکتوبر میں خواتین کی تقریب ہوگی ہال کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے مگر ابھی پینٹ (Paint) اور دیگر اخراجات باقی ہیں۔اس کیلئے اپنی اپنی مجالس میں چندہ کی تحریک کریں۔مجلّہ اور سکارف بھی خریدیں یہ تاریخی چیزیں ہیں ہر گھر میں ایک مجلہ اور ہر ممبر کو ایک سکارف دیں۔23 اپریل سے 17 مئی تک میٹرک کی کلاس ہو گی اس کیلئے طالبات کو بھجوائیں انہیں سمجھا