خطابات مریم (جلد دوم) — Page 595
خطابات مریم 595 خطابات خطاب عہد یداران لجنہ اماءاللہ ضلع فیصل آباد مورخہ 18 جنوری 1993ء کو دفتر لجنہ پاکستان میں عہد یداران فیصل آباد سے آپ نے خطاب فرمایا کہ حالات کی وجہ سے جلسے اور اجتماعات نہیں ہور ہے۔ارادہ ہے کہ سارے شہروں کی عاملہ کو باری باری مرکز میں مدعو کر کے اجلاس کئے جائیں اور ان کو کام سکھایا جائے۔جو شہر اچھا کام نہیں کر رہے ان کو خصوصی طور پر بلا کر ہدایت دینے کی ضرورت ہے۔آپ نے فرمایا کہ لائحہ عمل کی ہر شق کو اچھی طرح سمجھ کر اس کے مطابق کام کیا جائے۔سب سیکرٹریان ایک دوسرے سے تعاون کریں۔کیونکہ تمام شعبوں کا محور ایک ہی ہے۔قرآن کریم صحیح تلفظ کے ساتھ سیکھیں۔نماز با ترجمہ کھائیں۔کیونکہ نماز کا ترجمہ آنے کے بعد عبادت کا رنگ ہی کچھ اور ہوتا ہے۔آنحضرت عمیہ کی تعلیمات کو دنیا میں پھیلانا ہی ہمارا اصل مشن ہے۔احمدیوں کی راہ میں بہت رکاوٹیں ہیں۔حضور کے ارشادات پر فوری عمل کریں چھوٹی مجالس رپورٹ بھجوانے میں سست ہیں۔ان کی طرف توجہ دیں۔مالی ، جانی اور وقتی قربانی کرنے والی خواتین کے واقعات جمع کر کے بھجوائیں۔آخر میں آپ نے نصیحت فرمائی کہ اپنی ستیاں دور کریں۔اپنے اندرا خلاق کا جذبہ پیدا کریں۔صحیح وقت پر بچیوں کو پردہ کروائیں۔مجلس عاملہ کا ہر ماہ ایک اجلاس ضرور منعقد کریں۔جس میں داعی الی اللہ کے کام پر غور کریں۔زیادہ سے زیادہ سیرت النبی کے جلسوں کا انعقاد کریں۔غیر از جماعت کو ضرور مدعو کریں۔ان کے غلط تاثر کو ختم کیا جائے کہ نعوذ باللہ حضرت مسیح موعود نے خود کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے بڑھ کر قرار دیا ہے۔آپ نے فرمایا کہ قرآن کریم کا تلفظ درست کروائیں اس سلسلہ میں تیار کردہ آڈیو اور ویڈیو کیسٹس سے مدد حاصل کریں۔اپنے اجلاسوں کے پروگرامز کو دلچسپ بنا ئیں۔عام فہم زبان میں موقع کی مناسبت سے تقاریر کروائیں۔ناصرات الاحمدیہ کی طرف خصوصی توجہ دیں۔بچیوں کی بہترین رنگ میں تربیت کریں۔ان کے دلوں میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود اور آپ کے خلفاء کی محبت پیدا کریں۔احمدیت کی فتح کیلئے تمام خواتین ، مرد اور بچے مل کر کوشش کریں۔اپنی محنت اور قربانی میں کسی قسم کی کمی نہ آنے دیں۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 93-1992ء)