خطابات مریم (جلد دوم) — Page 694
خطابات مریم 694 پیغامات پیغام برائے سالانہ اجتماع ناصرات الاحمدیہ ماریشس 1983ء ناصرات الاحمدیہ ماریشس السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ آپ کا سالانہ اجتماع ہو رہا ہے جس میں اس پیغام کے ذریعہ شامل ہو رہی ہوں۔آپ نے اپنی منزل کی طرف ایک قدم اور اُٹھایا ہے ایک سال اپنی عمر کا علم سیکھنے میں گزارا ہے اس اجتماع پر آپ اور آپ کی عہدہ دار یہ جائزہ لیں کہ واقعی آپ لوگوں نے وقت ضائع تو نہیں کیا وقت ایک نعمت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بھی الہا ما فر مایا گیا تھا کہ انتَ الشَيْحُ المَسِيحُ الذى لا يُضَاعُ وَقْتُه - آپ وہ بزرگ مسیح ہیں جس کا وقت ضائع نہیں کیا جائے گا۔پس وقت کی قدر پہچانو یہ زمانہ تمہارے سیکھنے کا زمانہ ہے۔سیکھوگی تو جب عمل کا زمانہ آئے گا میدانِ عمل میں اترنے کے قابل ہوگی۔اس عمر میں اپنے مذہب کے تمام بنیادی اُصولوں کا علم ہوتا ہے وہ بنیادی مسائل جن میں ہمارا اور غیر احمدیوں کا اختلاف ہے مختصراً آپ کو ان کا علم ہونا چاہئے نماز کا ترجمہ آنا چاہئے تا کہ آپ کو علم ہو کہ آپ اپنے رب کے حضور میں کیا عرض کر رہی ہیں۔قرآن مجید کا ترجمہ اپنی عمر کے مطابق سیکھنا شروع کر دیں۔جماعت احمدیہ کے سو سال پورے ہونے میں صرف چھ سال باقی ہیں 1989 ء کا سال جماعت احمدیہ کے لئے ایک خوشی کا سال ہوگا۔کیا آپ اس کے انتظامات کو سنبھالنے کے لئے تیاری کر رہی ہیں۔آپ میں سے بہت سی بچیاں چھ سال میں لجنہ کے کام سبنھالنے کے لائق ہو جائیں گی لیکن اگر آپ نے دین کا علم نہ سیکھا کام کرنے کی تربیت حاصل نہ کی تو آپ کے وجود سے جماعت فائدہ نہیں اُٹھا سکے گی۔اس لئے علم حاصل کریں اور عمل کے لئے اپنے کو تیار کریں جس میں آپ کے اعلیٰ اخلاق اور آپ کا ذاتی نمونہ سرفہرست ہیں اور آپ کا نمونہ اتنا پیارا ہونا چاہئے کہ دوسرے آپ کو دیکھ کر کشش محسوس کریں اور خواہش کریں کہ ان کی بچیاں بھی آپ کی