خطابات مریم (جلد دوم) — Page 693
خطابات مریم 693 پیغامات سامنے آئے۔آپ کی ترقی کے لئے ضروری ہے کہ آپ خودان نقائص کو دور کرنے کی کوشش کریں۔جو قوم اپنے آپ کو خود نہیں بدلتی۔اللہ تعالیٰ بھی ان میں تبدیلی نہیں کرتا۔بظاہر وہاں کی دنیا اور اس کی نعمتیں آپ کی آنکھوں میں چمک پیدا کر دیتی ہوں گی لیکن یاد رکھیں اصل نعمت اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنا ہے اور اللہ تعالیٰ کی رضا اسی صورت میں حاصل ہو سکتی ہے جب اس کے احکام پر چلا جائے اور نیک عمل کئے جائیں۔عورتوں کو اس زمانہ میں سب سے بڑی قربانی جس کی طرف حضرت خلیفۃ المسیح الرابع ایدہ للہ تعالیٰ نے آپ کو بلایا ہے وہ جذبات کی قربانی ہے یعنی پردہ کو اختیار کرنا ایک دفعہ آپ میں سے بہتوں نے پردہ کو چھوڑ دیا۔اس کی عادت پڑ گئی اب اس عادت کو چھوڑ کر خدا تعالیٰ کے حکم پر چلنا ہے حضرت خلیفہ امسیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرنی ہے اور حضور کے اس ارشاد کی تعمیل کرنی ہے اور یہی ہمارا مقصد ہے۔ساری دنیا میں اسلامی پردہ کی حفاظت کا سہرا احمدی بچیوں کے سر رہے گا انشاء اللہ ہم سب نے کھوئی ہوئی اقدار کو واپس حاصل کرنا ہے۔ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے معاشرے کی حفاظت نہیں کریں گے اور اسے دوبارہ دنیا میں قائم اور نافذ نہیں کریں گے۔(الفضل 24 مارچ 1983ء) میری بہنو اور بچیو آپ کے امام جس بات کی آپ سے توقع کر رہے ہیں کوشش کریں کہ سو فیصد اس پر پوری توجہ دیں اور کینڈا کی سرزمین میں آپ کے ذریعہ سے وہ معاشرہ قائم ہو جس کا نقشہ قرآن مجید نے کھینچا ہے اور جو چودہ سو سال قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے قائم ہوا تھا اور اللہ تعالیٰ آپ سب کو اس کی تو فیق عطا کرے۔مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔میں آپ سب کے لئے دعا کرتی ہوں۔مجھے آپ سب سے بہت پیار ہے اور اسی پیار کے نتیجہ میں جب کوئی شکایت ملتی ہے۔کسی نقص کا علم ہوتا ہے تو بہت تکلیف ہوتی ہے۔اپنی اگلی نسل کو بچانے کے لئے آپ کو یقیناً قربانی دینی ہوگی۔نمونہ بننا ہو گا خدا کرے آپ اس معیار پر پوری اُتریں۔آمین۔خاکسار۔آپ کی بہن۔مریم صدیقہ۔صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ