خطابات مریم (جلد دوم) — Page 635
خطابات مریم 635 پیغامات دنیا کی تاریخ گواہی دے رہی ہے کہ جو بیج آج سے 88 سال قبل قادیان کی کسی بستی میں بویا گیا۔آج وہ تناور درخت ہے اور اس کا سایہ دنیا کے کناروں تک پہنچ گیا ہے سویڈن بھی دنیا کے کناروں میں سے ایک کنارہ ہے۔وہاں بھی ایک مخلص جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے پیدا ہو چکی ہے جو ہر روز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر درود بھیجتی ہے۔پھر اللہ تعالیٰ نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ لوگوں کے دلوں میں آپ کی محبت ڈالی جائے گی۔اللہ تعالیٰ نے فرمایا - يَنْصُرُكَ رِجَالٌ نُوحِي إِلَيْهِمُ مِنَ السَّمَاءِ کہ ایسے لوگ جن کے دلوں میں اللہ تعالیٰ آسمان سے وحی کے ذریعہ مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ڈالے گا مسیح موعود علیہ السلام کی مدد کریں گے کس شان سے پوری ہوئی۔مسیح موعود اور اسلام سے محبت کرنے والوں نے عملاً سویڈن کی مسجد بنا کر ثابت کر دیا کہ وہ ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں۔یہ سب باتیں ثابت کرتی ہیں کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سچے تھے خدا کی طرف سے تھے۔جب کہ آپ کو اللہ تعالیٰ نے دنیا کی اصلاح کے لئے مبعوث کیا۔آپ اکیلے تھے اور آج 88 سال گزرنے پر احمدیت آپ کے اور آپ کے خلفاء کے ذریعہ دنیا کے کناروں تک پہنچ چکی ہے اور جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو بتایا تھا کہ ونئی زمین ہوگی اور نیا آسمان ہوگا۔اب وہ دن نزدیک آتے ہیں کہ جو سچائی کا آفتاب مغرب کی طرف چڑھے گا اور یورپ کو سچے خدا کا پتہ لگے گا۔( تذکره صفحه 209) چنانچہ اس پیشگوئی کو ہم نے اپنی آنکھوں سے پورا ہوتے دیکھا اور وہ دن قریب ہے جب یورپ میں بسنے والی قو میں جان لیں گی کہ اب نجات کا دروازہ صرف اور صرف اسلام ہے۔اپنے مقاصد کیلئے سرگرم عمل ، اسلام کی تعلیم کو غیر مسلموں کے سامنے رکھنا اور اس تعلیم پر خود عمل کر کے اس کو دکھانا آپ کا کام ہے۔خدا کرے اپنے مقصد میں آپ کا میاب ہوں اور آپ کے اعلیٰ اخلاق ، کردار اور نمونہ سے لوگوں کے دل آپ کی طرف کھنچیں تا جلد سے جلد وہ نئی زمین اور نیا آسمان قائم ہو جس کی بشارت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آپ کو مل چکی ہے۔خاکسار مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکزیہ )