خطابات مریم (جلد دوم) — Page 963
خطابات مریم 963 زریں نصائح افتتاح سولہویں آل پاکستان لجنہ تھلیکس وٹورنا منٹ منعقدہ جنوری 1997ء آج اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے لجنہ کے سولہویں کھیل منعقد ہو رہے ہیں۔بظاہر یہ ایک دنیاوی چیز لگتی ہے۔دیکھنے والا یہ سمجھتا ہے کہ کھیل تماشے ہیں لیکن جو بھی کام ہم کرتے ہیں اس میں روحانیت ضرور ہوتی ہے اس لئے میری بچیو! جو کھیل لجنہ کے تحت کروائے جائیں ان سے ضرور کچھ نہ کچھ سیکھیں۔یہ ظاہری چیز نہیں ہے اس میں بھی تنظیم سیکھ سکتی ہیں اور بہت سی دوسری اچھی باتیں سیکھ سکتی ہیں۔میں سمجھتی ہوں کہ یہ بھی ہماری روحانی تربیت کا ذریعہ ہے اور خاص طور پر آپ سب کے لئے۔اللہ آپ کو توفیق دے کہ جس مقصد کے لئے کھیل منعقد کئے گئے ہیں وہ پورا ہو۔آمین (از سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1997ء)