خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 957 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 957

خطابات مریم 957 زریں نصائح دوسری سالانہ کھیلیں ناصرات الاحمدیہ پاکستان 1991ء تشہد اور تعوذ کے بعد آپ نے فرمایا کہ میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ لجنہ کی دسویں اور ناصرات کی دوسری آل پاکستان کھیلوں کی افتتاحی تقریب کا اعلان کرتی ہوں آج ناصرات کی کھیلوں کا آغاز ہو رہا ہے۔بچیوں کو زیادہ شوق اور جذ بہ ہوتا ہے اگر چہ امتحانوں کے باعث گزشتہ سال کی نسبت کھلاڑیوں کی تعداد پہلے سے کم ہے تاہم میں بچیوں کو یہ نصیحت کرتی ہوں کہ کھیل کا میدان تربیت کا میدان ہے ان کھیلوں کے انعقاد کا مقصد بھی ایسی تربیت کرنا ہے جو ایک احمدی کی ہونی چاہئے آج ساری دنیا وقت کی پابندی اور صف بندی کی تلقین کر رہی ہے یہ ساری تعلیم ہمارے دین نے ہمیں پہلے سے دے رکھی ہے پس بچیوں میں نظم وضبط پیدا کرنا چاہئے۔لڑائی جھگڑے سے بچیں۔چھوٹی چھوٹی باتوں پر جز کے خلاف شکایت نہ ہو دعا بھی کریں۔مرکز میں قیام کے دوران سنجیدگی اور آگے بڑھنے کا جذبہ قائم ہو جب آپ واپس جائیں تو آپ کے والدین کو احساس ہو کہ آپ کچھ سیکھ کر آئی ہیں۔دوسرا روز لجنہ اماءاللہ کی دسویں سالانہ کھیلوں کا افتتاح حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ پاکستان نے لجنہ کی کھلاڑیوں سے مختصر خطاب فرمایا۔آپ نے فرمایا کہ نا مساعد حالات میں کھیلیں ہو رہی ہیں ایک طرف بارش۔لاؤڈ سپیکر کی اجازت نہیں ملی جو دلچپسی اس کے ساتھ ہوتی ہے اتنی دلچسپی سے پروگرام نہیں ہو سکتے اس کے باوجود انتظام بہت بہتر ہے۔کھلاڑی لجنہ کی تعداد میں کمی امتحان کی وجہ سے ہے مشورہ دیں کہ آئندہ سال کھیلوں کے لیے کونسا ہفتہ رکھا جائے سیکرٹری صحت جسمانی سے مشورہ کریں اور لائحہ عمل شائع ہونے سے قبل تجاویز اور مشورے مل جائیں۔تھلیٹکس میچز کے ساتھ نہیں ہوں گی دونوں پر غور کر کے مشورہ دیں تا کہ ناصرات بھی بآسانی شامل ہو سکیں لڑائی جھگڑا نہ کریں۔مسابقت ہو لیکن ایک دوسرے کو تنگ کر کے نہیں بلکہ جدو جہد کے ساتھ بدظنی اور جھوٹ سے بچیں جس نئی کھیل میں حصہ لینا ہو پہلے اطلاع دیں۔روحانی صحت کے لیے جسمانی صحت کا ہونا ضروری ہے۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1992ء)