خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 956 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 956

خطابات مریم 956 زریں نصائح ضلعی اجلاس سیالکوٹ منعقدہ بمقام نارووال (مورخہ یکم فروری 1991ء) آپ نے فرمایا آج دنیا کو ضرورت ہے کہ ان کی اولادوں کے دلوں میں دین کی محبت ڈالیں تا وہ عمل صالح کی ادائیگی سے پاک زندگیاں گزارنے کے قابل ہوں ابتدا میں جو جذ بہ اور جوش سیالکوٹ کی لجنہ میں کارفرما تھا اب وہ نہیں رہا یہ قابل افسوس امر ہے مومن کا قدم آگے بڑھتا ہے پیچھے نہیں ہوتا ہر عورت اپنا جائزہ لے اور اپنی سستی کو دور کرنے کی کوشش کرے اگر ہر کوئی عہد کر لے کہ اجلاس نہیں چھوڑے گی کام کی رپورٹ بھجوائے گی تو کوئی وجہ نہیں کہ کامیابی نہ ہو۔آپ جانتی ہیں کہ وقف نو کی تحریک کتنی با برکت تحریک ہے لیکن صرف اس کی تحریک میں شامل ہو جانا ہی کافی نہیں وہی ماں اپنے بچے کی بھی تربیت کر سکتی ہے جس کے دل میں دین سے پیار ہو جو خود دین کے کاموں میں حصہ نہیں لیتی عمل نہیں کرتی کس طرح اس بچے کی حفاظت کر سکتی ہے۔ان میں اعلیٰ اخلاق بچپن سے ہی پیدا کرنے کی طرف توجہ دیں حضور کے پانچ نکاتی پروگرام کو اپنا لائحہ عمل بنائیں۔دعوت الی اللہ کی طرف بھر پور توجہ دیں بے پردگی کے رجحان کو ختم کرنے کے لیے محبت و پیار نرمی اور حکمت عملی سے کام لیتے ہوئے اس بات کو واضح کریں کہ یہ قرآن کا حکم ہے اس لیے اس سے غفلت کا نتیجہ اچھا نہ ہو گا نو جوان بچیوں کو اپنے ساتھ کام میں لگا ئیں۔(سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1991ء)