خطابات مریم (جلد دوم) — Page 955
خطابات مریم 955 زریں نصائح دوره فیصل آباد مورخہ 13 ستمبر 1990ء) آپ نے فرمایا کہ ہم نے حضرت مسیح موعود کو صدق دل سے مانا اور سینکڑوں بشارتوں کو پورا ہوتے ہوئے دیکھا ہر صبح جو چڑھتی ہے گواہی دیتی ہے کہ آپکا دعوی سچا تھا ہر شام آپ کی صداقت پر مہر ثبت کرتی ہے خدا کرے کہ وہ وقت جلد آئے جب ساری دنیا آنحضرت علی کے جھنڈے تلے پناہ لے۔لیکن اس غلبہ کے لئے جو قربانیاں ہمیں دینی چاہئیں ان کی رفتا را گر یہی رہی کہ آج 81 مجالس میں سے صرف 19 مجالس نے نمائندگی کی ہے ہمارا حصہ ان قربانیوں میں نہ ہوا تو ہم بڑے ہی بد قسمت ہو نگے اللہ تعالیٰ ہمارا محتاج نہیں اس کی تقدیر تو ہر صورت میں پوری ہوگی زمین و آسمان ٹل سکتے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ سے وعدے جو اللہ نے مسیح موعودؓ سے کیسے مل نہیں سکتے۔لیکن ان کے لیے استقامت کی ضرورت ہے تا کہ کسی سوراخ سے شیطان ہمارے دل اور دماغ پر قبضہ نہ کر سکے ابتلاؤں کا آنا بھی ضروری ہے یہ تو مومن کی آزمائش کے لیے آتے ہیں تا یہ معلوم ہو سکے کہ کون اپنے دعوی بیعت میں صادق ہے اور کون کا ذب ہے ہر عورت کو اس عہد کو تازہ کرتے رہنا چاہئے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کی توفیق بخشے اور آئندہ آپ کی غفلتوں اور سستیوں کو اپنے فضل سے دور فرمائے ( آمین ) (سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1991ء)