خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 934 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 934

خطابات مریم 934 زریں نصائح لے گئیں۔اس موقعہ پر آپ نے پردہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔آپ نے فرمایا خدا تعالیٰ کے سب حکموں پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے اور پر وہ بھی حکم الہی ہے اس پر عمل کرنا ہم پر واجب ہے۔اس کے بعد آپ نے تمام عہدیداروں کو صدر کے ساتھ پورا پورا تعاون کرنے کی تلقین فرمائی۔ممبرات کو اجلاسوں میں با قاعدہ حاضر ہونے کی تلقین فرمائی۔آپ نے خاص طور پر ہدایت کی کہ تمام کام آپس میں تعاون، محنت اور کوشش سے ہوا کرتے ہیں۔خدا کرے کہ بیداری کے آثار پیدا ہوں۔قیادت سلطانپورہ میں خطاب مؤرخہ 24 / اپریل سیدہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ پاکستان قیادت سلطانپورہ تشریف لے گئیں۔سپاسنامہ کے بعد آپ نے خطاب فرمایا۔اس میں آپ نے مختلف تربیتی امور ، آداب مجلس، آداب بیوت اور آداب نماز کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے اس امر کی خاص ہدایت فرمائی کہ خطبات جمعہ اور خطبات عیدین کے دوران مکمل خاموشی ہونی چاہئے۔ماؤں کو اپنی اولاد کی صحیح تربیت کرنے کی طرف توجہ دلائی۔نیز فرمایا جھوٹ سے اجتناب اور سچائی ہمارا شعار ہونا چاہئے۔تمام عورتوں کو پندرہ روزہ اجلاسوں میں حاضر ہونے کی تلقین کی۔رپورٹ لجنہ اماءاللہ پاکستان 1986ء)