خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 931 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 931

خطابات مریم 931 زریں نصائح پانچویں آل پاکستان لجنہ الیکس وٹورنامنٹ ات 16-15 فروری1986ء مکرمہ سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ نے تشہد و تعوذ کے بعد لجنہ کے پانچویں سالانہ ٹورنامنٹ کا افتتاح ان الفاظ سے فرمایا:۔میں خدا تعالیٰ کے پاک نام کے ساتھ جو بڑا مہربان اور بار بار رحم کرنے والا ہے لجنہ کے پانچویں سالانہ ٹورنا منٹ کا افتتاح کرتی ہوں۔محنت اور کوشش کے بغیر کوئی منزل حاصل نہیں ہوتی۔قرآن کریم نے بھی اس کی اہمیت بیان فرمائی ہے جب تک کھلاڑی اپنی کوشش نہیں کرتا جیتنے کا مقصد حاصل نہیں ہوسکتا۔پھر مل کر کھیلنے کے لئے میچز میں جہاں ایک لمحہ کی تاخیر سے کھیل کا پانسہ پلٹ جاتا ہے سب کھلاڑیوں کی مجموعی کوشش سے ہی ٹیم کامیاب ہوتی ہے۔آپ نے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ کھیل کا میدان بھی اطاعت فرمانبرداری اور مسابقت کی روح پیدا کرتا ہے۔آپ جس مقصد کے لئے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے آئی ہیں وہ بہت ہی اعلیٰ اور ارفع ہے۔ہم نے ہر میدان میں بچیوں کی صحیح تربیت کرنی ہے جس کوشش لگن اور جذ بہ سے آپ کھیلتی ہیں اسی جذبہ سے اعلیٰ اخلاق، سچائی کی بلندی اور معاشرہ کی اصلاح کی کوشش کریں تو ہم یہ میدان بھی فتح کر سکتی ہیں۔خدا تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین (سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ )