خطابات مریم (جلد دوم) — Page 930
خطابات مریم 930 زریں نصائح کہ اس کا ایمان مکمل ہیں۔تبلیغ انتہائی ضروری ہے ہمیں دنیا کے سامنے اچھا نمونہ پیش کرنا ہے ہرا حمدی خاتون کو شادی کے معاملہ میں قربانی کا مظاہرہ کرنا چاہئے حضرت مصلح موعود نے احمدی لڑکی کو غیر احمدی مرد کے ساتھ شادی کی اجازت نہیں دی۔امارت اور تعلیم اس میں رکاوٹ نہیں بننی چاہئے اس طرح سے جماعت کو نقصان پہنچتا ہے حضرت امام جماعت احمدیہ نے فرمایا ہے کہ ہر احمدی گھر جنت کا نمونہ پیش کرے اس سکیم کو کامیاب بنانا ہر احمدی کا فرض ہے امام سے تعلقات مضبوط کریں حضور کے لیے مسلسل دعائیں کریں آنے والے سال جماعت کے لیے بہت اہم ہیں۔1989ء میں جماعت کے قیام پر ایک صدی پوری ہو جائے گی اس لیے ان تین سالوں میں بہت ترقی ہونی چاہئے بچوں کی تعلیم و تربیت پر بہت توجہ دیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے گہری محبت پیدا کریں صحابیات کا نمونہ اپنا ئیں آپس میں اتحاد واتفاق کو بڑھا کر بہتر تعاون پیش کریں آپ نے پاکستانی خواتین کے لیے بھی دعا کی تحریک کی کہ خدا تعالیٰ انہیں ہر آزمائش میں کامیاب کرے۔(سالانہ رپورٹ لجنہ انڈونیشیا1986ء)