خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 927 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 927

خطابات مریم 927 زریں نصائح جلسه مجالس فیصل آباد (فیصل آباد کی 26 مجالس نے شرکت کی ) حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ مرکزیہ نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ ہمارا سب سے بڑا مقصد ینی تعلیم دینا اور دینی فرائض صحیح طور پر سرانجام دینا ہے ہمارے تمام احمدی گھرانوں میں جہالت کا مکمل طور پر خاتمہ ہونا چاہئے۔حاضرات سے فرمایا آپ ہر روز یہ سوچیں کہ آپ نے اپنے پورے دن میں اپنے دین کے کاموں کے لیے کتنا وقت دیا اور کیا کیا ؟ آپ کے بچوں کی سوسائٹی کیسی ہے انہیں بتائیں کہ آپ نے کیوں احمدیت قبول کی ان کے لیے صاف ستھرا ماحول پیدا کر یں۔کام کی مکمل رپورٹ با قاعدگی کے ساتھ مرکز میں بھجوائیں اور رسومات کے خاتمہ کی طرف توجہ دلائی۔آپ نے اپنے خطاب میں یہ بھی تلقین فرمائی کہ بچوں کو اعتراضات کے جوابات سکھائے جائیں عورتیں خود بھی اس طرف توجہ دیں دیہات میں بہت سی بدعتیں اور رسوم پائی جاتی ہیں دو رسمیں ایسی ہیں جن کے متعلق شوری میں بھی فیصلہ ہو چکا ہے۔ایک یہ کہ لڑکے والوں کو جوڑے نہیں دینے اور دوسرے یہ کہ مہندی کی رسم نہیں کرنی۔شادی کے موقع پر عہدیداران یہ رو چلائیں کہ لڑکے والوں کو مجبور کیا جائے کہ وہ خود لڑکی والوں سے جوڑے لینے سے انکار کریں۔دیہات میں تعویز گنڈے اور احمدیت کی تعلیم کے خلاف عمل کیا جاتا ہے اس کی طرف توجہ کریں۔شرک کا مکمل طور پر خاتمہ ہونا چاہئے خود بھی دین سیکھیں اور دوسروں کو بھی ذہن نشین کروائیں۔مقامی مربیان سے مدد لیں۔آپس کی تمام دشمنیوں اور لڑائی جھگڑوں کو ختم کریں۔یہی جھگڑے آپ کے پاؤں کی زنجیریں بن کر ترقی کی راہ میں رکاوٹ بنیں گے۔(سالانہ رپورٹ 85-1984ء)