خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 926 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 926

خطابات مریم 926 زریں نصائح دورہ راولپنڈی، اسلام آباد، واہ کینٹ 1985ء صدر راولپنڈی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور دورہ کی اہمیت بیان کی۔بعد ازاں حضرت سیدہ صدر صاحبہ نے اپنے خطاب میں تشہد وتعوذ کے بعد سورۃ التوبہ کی آیات تلاوت فرمائیں۔آپ نے ان آیات کی وضاحت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہ آیات صرف آنحضرت علی کے زمانہ کے مومن مردوں اور مومن عورتوں کے لئے ہی نہیں ہیں بلکہ قرآن کی تعلیم ہر زمانہ کے لئے اور سارے عالم کے لئے یکساں ہے۔جس طرح اس زمانہ میں مؤمنات نے ایسے عمل کئے اور اللہ کی رضا کو حاصل کیا اسی طرح اس زمانہ میں بھی جو نیک اعمال کرے گا وہ خدا کی رضا کو حاصل کرے گا اور الہی بشارتوں کا وارث ہوگا۔آپ نے فرمایا کہ اس وقت ہماری جماعت ایک آزمائش سے گزر رہی ہے لیکن آزمائش تو ہر قوم پر ہی آتی ہے۔سب سے بڑھ کر تکالیف تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کو دی گئی تھیں۔اُنہوں نے ہر حالت میں ثابت قدمی کا ثبوت دیا اور پھر خدا کے وعدے پورے ہو کر رہے۔خدا کے پیار اور رحمت کے وعدے اس وقت پورے ہوتے ہیں جب قوم بھٹی سے گزرتی ہے۔پس اس آزمائش کے وقت ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم بھی اپنے خدا سے کئے وعدے پر قائم رہیں اور ثابت کر دیں کہ ہم خدا کے بندے ہیں اور شیطان ہمیں خدا سے روک نہیں سکتا۔قرآن کی تعلیم حاصل کریں اور اس پر عمل کریں۔آپس میں اتحاد رکھیں۔اپنے اعمال کو قرآن ، حدیث اور سنت رسول کے مطابق ڈھالیں۔جماعتی احکام کی پابندی کریں۔پردے میں کمزوری نہ کریں۔رسومات و بدعات سے قطعی پر ہیز کریں۔معاشرے کی برائیوں کو اپنے گھروں میں داخل نہ ہونے دیں۔اپنی اولاد کی بہتر تربیت کریں۔ان کے دل میں بھی قربانی کا جذبہ پیدا کریں۔حضرت خدیجہ، حضرت عائشہ اور حضرت سیدہ نصرت جہاں والا جذ بہ اپنے اندر پیدا کریں تا ہم بھی خدا کی رضا کو حاصل کرنے والی ہوں۔(سالانہ رپورٹ 1985ء)