خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 925 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 925

خطابات مریم 925 زریں نصائح سو سال تک احمدیت پھیل جائے گی۔یہ صدی شاہراہ غلبہ اسلام کی صدی ہے۔یہ وعدے ضرور پورے ہونگے۔افراد کی کمزوریاں ان کی راہوں میں حائل نہ ہوں۔پھر ان مخصوص حالات میں جب کہ حضور ایدہ اللہ ہم سے دور ہیں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے اندر کمزوری نہ آنے دیں۔اگر ہماری لبنات ست پڑ جائیں تو یہ بڑی قابل شرم بات ہوگی۔اختلاف رائے ہو مگر اتحاد نہیں ٹوٹنا چاہئے۔جہاں بھی کوئی رخنہ پڑے گا اتحاد ختم ہونے کا امکان ہوگا۔آپ کے درمیان کتنا بڑا اختلاف بھی ہو اُسے جماعت کی خاطر قربان کر دیں۔ثابت قدمی سے اپنا عہد بیعت نبھا ئیں۔لڑائی جھگڑے عیب چینی اور فساد کو ختم کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود تشریف لائے تھے۔ہم نے وہ اخلاق پیدا کرنا ہے جو قرآن اور سنت رسول کے مطابق ہے۔فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تمام پیشگوئیاں پوری ہو رہی ہیں اور انشاء اللہ ہونگی مگر۔۔اے میرے اہل وفا سست کبھی گام نہ ہو ( رپورٹ دورہ جات 1985ء)