خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 921 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 921

خطابات مریم 921 زریں نصائح اس سے ہمارا مستقبل متاثر ہو گا۔حضور جب ہم میں تشریف لائیں تو وہ ہم میں کسی قسم کی کمزوری نہ پائیں ہماری جماعت ایک منفرد جماعت ہے۔ہماری تعلیم وہی ہے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے ہیں زمانہ گزرنے کے بعد بہت سی بدعات اور کمزوریاں اسلام میں پیدا ہو چکی تھیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام ان کو ختم کرنے کے لیے تشریف لائے۔آپ کی اور آپ کے تمام خلفاء کی کوشش ہے کہ معاشرہ کو تمام بدعات اور شرک سے مکمل طور پر پاک کیا جائے پس ہمیں چاہئے کہ رسومات سے مکمل طور پر اجتناب کیا جائے معاشرہ کو صاف ستھرا بنایا جائے۔لین دین اور مطالبات کی رسمیں ختم کی جائیں سادہ زندگی اپنا ئیں۔احمدیت کی ترقی میں جو رسومات روک بنی ہوئی ہیں ان کا خاتمہ کیا جائے۔ایک ایک احمدی بنیان مرصوص ہونا چاہئے۔اپنے اندر اتفاق اور محبت کی روح پیدا کریں۔بچے احمدی بننے کے لیے ہمیں صحیح عمل پیش کرنا ہوگا۔سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ 1984/85ء)