خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 919 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 919

خطابات مریم 919 زریں نصائح چوتھا آل پاکستان لجنہ ٹورنامنٹ 1984ء صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ نے اپنے خطاب کے ساتھ چوتھے آل پاکستان لجند تھلیٹکس کا افتتاح فرمایا۔آپ نے افتتاحی تقریر میں فرمایا کہ ہر انسان کا ایک مطمع نظر ہوتا ہے اور ایک مسلمان کے لئے خدا تعالیٰ نے فَاسْتَبِقُوا الخَیرات کا صح نظر پیش کیا ہے اپنے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا کہ کھیل کا میدان بھی مسابقت اطاعت اور فرمانبرداری کی روح آپ میں پیدا کرتا ہے۔آپ جس مقصد کے لئے اس ٹورنا منٹ میں شرکت کیلئے آئی ہیں۔وہ مقصد بڑا ہی اعلیٰ ، ارفع اور شان والا ہے اور وہ مقصد یہی ہے کہ ہم نے اسلام کا جھنڈا ساری دنیا کے جھنڈوں سے بلند رکھنا ہے۔جہاں کھیل سے انسان کی صحت بہتر ہوتی ہے وہاں اس کی روح بھی پاک اور مستعد ہو جاتی ہے اور اس میں نیک جذبات، اتحاد واتفاق اور عاجزی و مسکینی پیدا ہوتی ہے۔میں امید کرتی ہوں کہ یہ ٹورنا منٹ پہلے تمام ٹورنامنٹس سے کامیاب ہوگا۔بڑی محبت و پیار سے کھیلیں۔نہ جیتنے والے میں رکبر پیدا ہواور نہ ہارنے والا ہمت ہارے۔نیز کھیلوں کے اختتام پر آپ نے فرمایا:۔میں امید رکھتی ہوں کہ ایک دن آئے گا جب نہ صرف پاکستان بلکہ تمام دنیا سے کھلاڑی لڑکیاں مرکز میں اس تقریب میں شرکت کے لئے آئیں گی اور اس پر فخر محسوس کریں گی۔(الفضل 5 / مارچ 1984ء) ☆☆☆