خطابات مریم (جلد دوم) — Page 907
خطابات مریم حلقہ لنڈن 907 دورہ برطانیہ میں ممبرات کو نصائح آپ 7 جون 1983 ء کو اس حلقہ میں تشریف لا ئیں۔زریں نصائح آپ نے ایڈریس کے جواب میں فرمایا یہ صرف آپ کی ہی نہیں میری بھی خواہش اور تمنا تھی کہ میں اپنی پیاری بہنوں اور بچیوں سے ملوں۔سوخدا تعالیٰ کا شکر ہے کہ اس نے میری خواہش پوری کی۔آپ نے بتایا کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ ہم اطاعت کرنا سیکھیں جب کہ قرآن کریم میں آیا ہے فاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ الله - کہ اگر میرا پیار چاہتے ہو تو میری اور میرے رسول کی پیروی کرو پس جو خدا کو پیار کرتا ہے وہ اس کے رسول کی پیروی کرے گا۔اس طرح وہ ان سب احکامات پر عمل کرے گا جو ہمارے رسول نے ہمیں بتائے اور یہی اطاعت اسے خدا تعالیٰ کا پیار عطا کرے گی اس ضمن میں علم سیکھنا بھی بہت ضروری ہے۔سومیری یہ نصیحت ہے کہ علم سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں مزید بتایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے جو تعلیم ہمیں دی وہ اسلام ہی کی تعلیم ہے پس ہمارا فرض ہے کہ ہم اس تعلیم پر عمل کرتے ہوئے بچے احمدی بنیں۔کیونکہ علم بغیر عمل کے بیکار ہے اپنی سب سے پہلے اصلاح کریں۔آخر میں فرمایا کہ ایک دوسرے سے تعاون کرنا سیکھیں۔کیونکہ جماعت کی ترقی کا راز اسی میں مضمر ہے۔مدل سیکس لنڈن ( 8 جون 1983ء) تشہد وتعوذ کے بعد آپ نے سورۃ فاتحہ کی تلاوت فرمائی اور فرمایا ! اللہ تعالیٰ قرآن کریم میں فرماتا ہے۔