خطابات مریم (جلد دوم) — Page 895
خطابات مریم 895 زریں نصائح جلسہ یوم مسیح موعود علیہ السلام لجنہ اماءاللہ ربوہ لجنہ اماء اللہ مقامی ربوہ کے زیر اہتمام جلسہ یوم حضرت اقدس علیہ السلام 23 / مارچ 1982 ء زیر صدارت حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ منعقد ہوا۔جلسہ کے آخر میں آپ نے حاضر مبرات سے خطاب فرمایا۔آپ نے حضرت اقدس کی آمد اور آغاز بیعت کا پس منظر بیان کرتے ہوئے شرائط بیعت پر تفصیلی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ان شرائط کا مقصد ایسی جماعت کا قیام تھا جو اپنے قول و فعل میں ایک ہو۔آپ نے نصیحت فرمائی کہ عہد بیعت ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ اپنی زندگیاں خدا تعالیٰ کی ہستی پر کامل یقین رکھتے ہوئے اس کے بتائے ہوئے احکامات کے مطابق گزاریں اور کسی بھی حالت میں خدا تعالیٰ کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔خدا کے فضلوں کے مورد بننے اور نجات حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایک بچے احمدی کی حیثیت سے اپنی زندگیاں قرآن کریم کے مطابق بنائیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کریں۔آپ پر درود بھیجتے رہیں۔ہر قسم کی بدعات سے پر ہیز کریں۔تکبر و نخوت سے بچیں اور عاجزی و انکساری کو اپنا شعار بنائیں ہر ایک سے ہمدردی و محبت کا سلوک کریں اور اپنے بچوں کو بھی یہی تعلیم دیں۔(مصباح اپریل 1982ء) ☆