خطابات مریم (جلد دوم) — Page 894
خطابات مریم 894 زریں نصائح اختتامی خطاب بر موقع دوسری آل پاکستان لجنه تھلیٹکس وٹورنا منٹ 1982ء صدر صاحبه لجنہ اماء اللہ مرکزیہ نے پوزیشن حاصل کرنے والی کھلاڑی لڑکیوں میں انعامات تقسیم فرمائے اور اختتامی خطاب فرمایا جس میں آپ نے سب سے پہلے مقابلوں میں انعامات حاصل کرنے والی لڑکیوں کو مبارکبادی۔بعد ازاں آپ نے فرمایا:۔امسال حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے ارشاد مبارک کے مطابق کھیلوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔اگر چہ ابھی پوری طرح صحیح مقصد حاصل نہیں ہوا تا ہم بچیوں کی کوشش سے ظاہر ہے کہ آئندہ مزید کوشش کر کے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔بعد ازاں آپ نے وَلِكُلّ وِجهة هُوَمُوَفِّيهَا فَاسْتَبِقُوا الخَيرات کی مختصر تفسیر کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر انسان کا ایک مطمع نظر ہوتا ہے جسے حاصل کرنے کے لئے ہر انسان ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔ہمارا نصب العین نیکیوں میں آگے بڑھنا ہونا چاہئے۔کھیل کے میدان میں بھی حسن اخلاق کا مظاہرہ ہو اور نظم و ضبط کا ایک بہترین نمونہ قائم ہو۔آخر میں آپ نے تمام کارکنات کا شکر یہ ادا کیا۔(ماہنامہ مصباح مئی 1982ء)