خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 893 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 893

خطابات مریم 893 زریں نصائح افتتاح دوسری آل پاکستان لجنہ تھلیکس دوسری آل پاکستان لجنہ تھلیٹکس وٹورنا منٹ منعقدہ 13-14 فروری1982ء کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ لجنہ مرکزیہ نے کھلاڑی لڑکیوں سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا:۔میں اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ آج لجنہ کی دوسری سالانہ کھیلوں کا افتتاح کرتی ہوں۔آپ نے فرمایا اس سال کی کھیلوں کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ سالانہ اجتماع کے موقع پر حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے احمدی بچیوں اور عورتوں کو صحت قائم رکھنے کے لئے تحصیلوں اور ضلعوں میں کلب قائم کر کے ورزش جسمانی اور کھیلوں کی طرف توجہ دلائی تھی۔اسی کے تحت آج مرکزی سالانہ کھیلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔گزشتہ سال ہماری پہلی کوشش تھی۔اس سال گزشتہ سال کی نسبت کوشش میں اضافہ کیا گیا ہے امید ہے کہ آئندہ مزیدہ کوشش کریں گی۔آخر میں آپ نے کھیلوں کے مقاصد کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا کہ جس طرح روحانی ورزشوں میں نماز کے وقت انسان خدا تعالیٰ کے آگے سر جھکا دیتا ہے اسی طرح کھیل کے میدان میں بھی اطاعت کا عملی نمونہ دکھانا چاہئے۔یہی سبق ہے جو کھیل کا میدان سکھاتا ہے تا آئندہ زندگی میں جب معاشرہ میں آپ ذمہ دار فرد ہوں گی اطاعت اور مکمل اطاعت کی تعلیم آپ کو مل چکی ہو۔(مصباح مئی 1982ء)۔۔۔۔۔۔