خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 879 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 879

خطابات مریم 879 زریں نصائح نہیں کرسکتیں تو اپنا عہدہ واپس کر دیں یا اپنا عمل صحیح کریں۔دو چار یا دس عہدہ داروں کے ہٹنے سے کمی نہیں آ جائے گی اللہ تعالیٰ ان عورتوں کے دلوں میں کام کرنے کا جذبہ پیدا کر دے گا جو ٹھیک پردہ کرتی ہیں۔اجلاس قیادت نمبر 3۔مورخہ 10 ستمبر 1978ء آپ کی تقریر کا خلاصہ درج ذیل ہے۔آپ نے فرمایا۔احمدیت میں لجنہ اماءاللہ کی اہمیت یہ ہے کہ اس نے آئندہ نسل کو تیار کرنا ہے۔جس طرح گزشتہ صحابیات نے اپنے عمل اور قول سے اس نسل کی تربیت کی۔اولین کام احمدی عورتوں کا یہ ہے کہ وہ تربیت کی طرف سب سے زیادہ توجہ دیں اور اسلام کی صحیح تعلیم سے روشناس کرائیں کیونکہ احمدیت اسلام سے الگ نہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعوی کا مقصد صرف اس کی تجدید ہے۔قرآن کریم اور اسلام کی تعلیم کو جو لوگ بھول گئے ہیں ان میں نئی روح پھونکنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے آپ کو مامور فرمایا ہے۔ہماری تنظیم کا مقصد صرف جلسہ کرنا نہیں ہے۔بے دینی اور دہریت کی جو آگ بھڑک رہی ہے اس کو ختم کرنا ہے۔بچوں کی تربیت بہترین طریقہ سے کریں ان کو پانچ وقت نمازوں کی تلقین کریں اور پھر ایسا معاشرہ تشکیل پائے کہ لوگ ہمیں کا فر کہتے ہوئے بھی ہمارے اعمال کی تعریف کرنے پر مجبور ہوں۔بچوں کے دلوں میں خدا کی محبت ، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت اور جماعت کی تنظیم سے محبت پیدا کریں۔اگر ہم اس قابل ہوتے ہیں تو ہم فخر محسوس کریں گے۔حضور نے فرمایا۔بچیوں اور بچوں کو دین سکھانا عورت کا ہی کام ہے۔ان کی تربیت میں لڑکیوں کی تربیت لڑکوں سے زیادہ اہم ہونی چاہئے۔آئندہ نسلیں عورت کی ہی گود میں پرورش پائیں گی۔اس کے بعد فرمایا کہ میں آخر میں دعا کرتی ہوں کہ خدا تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم صحابیات کے نقش قدم پر چل سکیں۔آمین