خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 874 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 874

خطابات مریم 874 زریں نصائح دورہ کراچی حضرت سیدہ صدر صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ 18 مئی 1974ء کو کراچی کے دورہ پر تشریف لے گئیں۔استقبالیہ کی تقریب کے آخر میں آپ نے عہدیداران کو نصیحت فرمائی کہ :۔اپنا ذاتی نمونہ پیش کر کے دوسروں کی اصلاح کی جائے۔صاف سیدھی بات کہیں اور قرآنی احکام کو ہمیشہ مدنظر رکھیں تا نوجوان نسل کی تربیت اسلام کے اصولوں کے مطابق کی جا سکے۔قرآن مجید ہی ہماری روحانی محبت کا ضامن ہے۔نیز روحانی فیض حاصل کرنے کے لئے کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے استفادہ حاصل کرنا ہی از بس ضروری ہے“۔صدر لجنه مرکز یہ ضلع کراچی کی عہدیداران کے ساتھ ہر قیادت کے پروگرام میں بھی شرکت کے لئے تشریف لے گئیں اور اپنے بصیرت افروز خطاب سے ہر قیادت کو نوازا۔ان تقاریر میں آپ نے بحیثیت مجموعی مندرجہ ذیل اہم باتوں کی طرف خصوصی توجہ دلائی۔-1 نئی نسل کی تربیت اسلام کے احکام کے مطابق کریں۔جان ، مال ، وقت اور اولاد کی قربانی کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی تمام تحریکات پر بدل و جان عمل کرنا۔خاص طور پر نوافل کی ادائیگی اور ذکر الہی وغیرہ کو اپنا معمول بنایا جائے۔4- قرآن مجید سیکھنے اور سکھانے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔5- امیر وغریب میں مساوات پیدا کرنے کی عملی کوشش کی جائے۔6 پروگراموں میں جدت پیدا کی جائے اور نوجوان لجنہ کی ممبرات سے بھی مشورہ کر لیا جائے تا کہ نئی نسل اجلاسوں میں دلچسپی لے سکے۔- بلند نصب العین رکھیں۔ہر حاجت پر اللہ تعالیٰ سے مانگیں۔تقویٰ ، انصاف، صبر ،صحبت صالحین، شکر گزاری اور سادہ زندگی گزارنے کی عادت ڈالیں۔