خطابات مریم (جلد دوم)

by Other Authors

Page 866 of 988

خطابات مریم (جلد دوم) — Page 866

خطابات مریم 866 پیغامات وو پس یہ وہ جماعت ہے جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کو عطا ہوئی ہے کوئی ہے دنیا میں طاقت جو خدا کی ایسی جماعت کو مٹا سکے جس میں اُسوہ محمدی زندہ ہو اس کو دنیا کی کونسی طاقت مٹا سکتی ہے آپ کی ساری ضمانت آپ کی ساری حفاظت اُسوہ محمدی میں مضمر ہے۔اس اُسوہ کو حرز جان بنالیں اس کو اپنی رگ و پے میں رچالیں۔پھر آپ ہمیشہ کی زندگی پا جائیں گے ایسی زندگی پائیں گے جس کے اوپر موت کو کوئی دخل نہیں رہتا“۔( الفضل 24 مارچ 1983ء) اللہ تعالیٰ ہم سب کو حضرت خلیفۃ المسح الرابع ایدہ اللہ تعالی کے اس ارشاد پر پورا اتر تے ابد ہوئے اللہ تعالیٰ کی نیک بندیاں بنے اور اس کی محبت حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔مجھے اپنی دعاؤں میں یا درکھیں۔خاکسار آپ کی بہن مریم صدیقہ صدر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ / پاکستان